سرینگر//سابق اکائونٹس افسر محمدامین خان ساکن قمرواری کادہلی میں مختصرعلالت کے بعدانتقال ہوگیا۔مرحوم جی کے کمیونیکیشنزپرائیویٹ لمیٹڈ کے کنسلٹنٹ(سول انجینئرنگ)انجینئرمدثرامین کے والدتھے۔گریٹرکشمیراورکشمیرعظمیٰ کے ملازمین نے مدثرامین کے ساتھ اظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاکی ہے ۔مرحوم کی نمازجنازہ 2مئی یعنی آج منگل دن کے2بجے مسجدانجم قمرواری میں اداکی جائے گی۔فیملی ذرائع کے مطابق تعزیت پرسی صرف تین دن اُن کے گھرواقع ہاوس نمبر13ایچ آئی جی کالونی بیت الا سلام نزدیک محبوب العالمؒ اسکول قمرواری میں ہوگی۔