جموں//ا نجمن گوجری زبان وادب دھرمسال کالاکوٹ کی جانب سے فیس بُک پر’’آوازِگوجر‘‘کے نام سے صفحہ شروع کیاگیاہے جس کی مقبولیت آئے دن بڑھتی چلی جارہی ہے۔اس صفحہ کے ذریعے ریاست کے مختلف علاقہ جات میں گوجربکروال طبقہ کے باشعورنوجوان طبقہ کے مسائل اورثقافت وکلچر کوفروغ دینے کیلئے کام کررہے ہیں۔اس صفحہ سے ’اج گی محفل‘نام سے ایک گوجری پروگرام کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار گوجری خبروں کاسلسلہ بھی شروع کیاگیاہے۔اس صفحہ کے ذریعے انجمن گوجری زبان وادب دھرمسال کالاکوٹ نے گوجرطبقہ کے مسائل اورزبان کی ترجمانی کابیڑااُٹھایاہے جوکہ ریاست اوربیرو ن ریاست کیلئے گوجرقبیلہ کے لوگوں کیلئے تحریک کاباعث بن رہاہے۔حالیہ دنوں میں انجمن گوجری زبان کی ایک ٹیم نے شوکت نسیم کی قیادت میں خانہ بدوشوں کے مسائل کاجائزہ لیا اورمغل روڈ کے نواحی علاقوں میں آبادخانہ بدوشوں کے مسائل پرلوگوں کے ساتھ گفتگوکی اورخانہ بدوشوں کودوران سفرآنے والی پریشانیوں کوسوشل میڈیاکے ذریعے حکومت تک پہنچانے کی سعی کی ۔اس دوران خانہ بدوش گوجربکروال طبقہ کے لوگوں نے شوکت نسیم ودیگرٹیم اراکین کوبتایاکہ موسمی بارشوں اوربرفباری کے دوران ہونے والے نقصانات کی نہ توبھرپائی کاکوئی منصوبہ ہے اورنہ ہی بچائو کیلئے کوئی معقول انتظام حکومت نے کیاہے۔جنگلی جانوروں کے حملوں سے جانی اورمالی نقصانات کاہر وقت خانہ بدوشوں کولگارہتاہے ،بنیادی تعلیم کاکوئی بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے گوجربکروالوں کے بچے تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں۔صحت محکمہ کی طرف سے طبی سہولیات کابھی بندوبست نہیں کیاگیاہے۔آئواجاہی کے دوران جنگلوں اور چراگاہوںپرپابندی کی وجہ سے سڑکوں پر پیدل سفرکے دوران ٹریفک کی آئوجائی کی وجہ سے خانہ بدوشوں کومشکلات اورحادثات کی مارجھیلناپڑتی ہے ۔انجمن گوجری زبان وادب دھرمسال کالاکوٹ نے حکومت سے مطالبہ کیاہے گوجربکروال طبقہ کے لوگوں کودرپیش مسائل کے ازالہ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔