سوپور// انجمن معین الاسلام سوپور کا صدارتی انتخاب اتوار کوعمل میں لایا گیا جس میں دو امیدوار عزیز احمد بٹ اور محمد لطیف وانی مدمقابل تھے۔کل ووٹوں کی تعداد 301 تھی جس میں 291 ڈالے گئے، اُن میں 158 ووٹ عزیز احمد بٹ کے حق میں ڈالے گئے جبکہ 131 ووٹ محمد لطیف وانی کے حق میں ڈالے گئے اور ایک ووٹ منسوخ کیا گیا۔ الیکشن بورڈ کے چیئرمین عبدالرشید پنڈت کی سربراہی میں ہوا۔ الیکشن کے دوران پروفیسر محمد عبداللہ چرو اور ٹریڈرس فیڈریشن سوپور کے صدر حاجی محمد اشرف گنائی زیر نگران شامل تھے۔ الیکشن اسلامیہ ہائی سکول سوپور میں منعقد ہوا۔ اس طرح عزیز احمد بٹ انجمن معین الااسلام سوپور کے نئے صدر منتخب ہوئے ۔مختلف عوامی حلقوں نے اُنہیں صدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی جن میں ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر حاجی محمد اشرف گنائی ،سیول سوسائٹی کے چیئر مین حاجی محمد اکبر گنائی اورسوپورمیڈیا کے صدر غلام محمد بٹ شامل ہیں۔