سرینگر//انجمن حمایت الاسلام کے 13ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر مرکز اسلام خانقاہ معلی سرینگر میں بعد معمولات صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے کہاکہ فرد ہویا اجتماعیت، ہر منزل پر علم ، عمل ، تقوی ، خدمت خلق اور دوسروں کی فکر رکھنے کا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ انجمن حمایت الاسلام جموں وکشمیر اسی نظریہ کے تحت آج سے 13سال پہلے بزم ہمدانیہ اور بعد میں اس کا نام بدل کر انجمن حمایت الاسلام رکھا گیا۔ اس کے تحت کشمیر کے اطراف و اکناف میں تبلیغ، درس وتدریس و سماجی خدمت کے نقطوں پر کام کرتے ہوئے کچھ مثبت نقوش ثبت کئے۔انہوں نے کہا کہ ارکان میں تساہل کی وجہ سے ان چند وقت سے کوئی علمی، یا تحریری کارنامہ انجام نہ ہوسکا۔