عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//جامع مسجد سرینگرمیںانجمن اوقاف جامع مسجد نے میرواعظ فائونڈیشن کے اشتراک سے مرتب سال1444-45ہجری مطابق2024کا کیلنڈر جاری کیا۔ اس کیلنڈرمیں یہاں کی قدیم خانقاہوں، مساجد، مدارس ، مقبروں اور عیدگاہوں کی تعمیر میں شامل ملی جلی ثقافت کی ترکیب کے نمونوں کی عکاسی کی گئی ہے۔کلینڈر میرواعظ فائوندیشن کی جانب سے مذہب، ثقافت کے وسیع تر نشرو اشاعت اور تفہیم کیلئے کی جانے والی کوششوں کے تسلسل کا ایک حصہ ہے اور میرواعظ فائونڈیشن عوام الناس سے خطرے سے دوچار اس ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے تعاون کا متمنی ہے۔کلینڈر جامع مسجد سرینگر اور علی محمد اینڈ سنز بک سیلرز لالچوک سے 75 روپے کے ہدیے میں دستیاب ہے۔اس تقریب میں مولانا شوکت حسین کینگ ، ایڈوکیٹ نذیر احمد رونگا، الطاف احمد بٹ(جنرل سیکریٹری انجمن اوقاف)، مفتی غلام رسول سامون ، جاوید احمد زرگر، ایڈوکیٹ یاسر اور مشتاق احمد صوفی موجودتھے۔