سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرکے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کل نماز جمعہ کے موقعہ پر مرکزی جامع مسجد سرینگر میں حسب سابق انجمن اوقاف کی جانب سے سال2018 کے ضمن میں مرتب کردہ کلینڈر کو باقاعدہ جاری کیا ۔ واضح رہے کہ مذکورہ کلینڈر میں جامع مسجد سرینگر کی مختصر اردو، انگریزی تاریخ کے علاوہ میقا ت الصلوٰۃ اوراوقات افطار و سحری کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔ میرواعظ کی ہدایت پر یہ کلینڈر پروگرام کے مطابق بڑی بڑی مساجد، خانقاہوں، تعلیمی اداروں اور دیگر مقدس مقامات میں ہدیتاً (مفت) پیش کیا جائیگا۔