ریو ڈی جینرو/ برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈو کا کہنا ہے کہ ان کے کیریئر میں انجری نے انہیں ایک بہتر انسان اور فٹبالر بنایا ہے اگرچہ ان انجری سے ان کا کریئر وقت سے پہلے ہی ختم ہو گیا۔دو مرتبہ کے عالمی کپ فاتح رہے رونالڈو کو اے سی میلان کی جانب سے کھیلتے ہوئے پانچ ماہ کے اندر دو بار گھٹنے میں شدید چوٹ لگی تھی۔ ان کی چوٹ اتنی سنگین تھی کہ انہیں اس سے نمٹنے میں دو سال کا وقت لگ گیا تھا اور انہوں نے 2002 ورلڈ کپ میں برازیل کی قومی ٹیم میں واپسی کی تھی جہاں انہوں نے آٹھ گول کئے تھے اور اپنی ٹیم کو فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے یوکوہاما میں جرمنی کے خلاف فائنل میں دو گول کیے تھے ۔رونالڈو نے ارجنٹینا کے سابق مڈفیلڈر جوآن سیبسٹین ویرون کے ساتھ جمعرات کو انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران کہا کہ میں زخمی نہ ہونے کی پوری کوشش کرتا تھا لیکن اس نے میری زندگی بدل دی۔انجری نے مجھے ایک ذمہ دار، نظم و ضبط اور بہتر انسان بننے میں مدد کی۔غور طلب ہے کہ رونالڈو کو فروری 2008 میں اے سی میلان کے لئے کھیلتے وقت گھٹنے میں ایک بار پھر کافی سنگین چوٹ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے یورپ میں ان کا کریئر صرف 31 سال میں ہی ختم ہو گیا۔43 سالہ کھلاڑی نے کہا کہ میں انجری کے بغیر اور چار سال کھیل سکتا تھا۔لیکن شاید یہ انتباہ تھا۔میں صرف شکرگزار ہوں۔اگرچہ میرا کیریئر شاندار رہا۔میں نے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا جس میں سے ویرون آپ بھی ایک ہیں۔رونالڈو نے کہا کہ انہوں نے ستمبر 2018 میں اسپین کے ریئل والاڈولڈ ٹیم کا مالک بننے کے بعد فٹ بال میں واپسی کی کوشش کی تھی۔رونالڈو نے کہا کہ اگرچہ یہ صرف محض ایک منصوبہ تھا۔