Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

انتہائی طاقتور سمندری طوفان کیریبئن جزیرے سے ٹکرا گیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 7, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
لندن//بحرہ اوقیانوس کی تاریخ کا 'آفت انگیز' سمندری طوفان ارما دو سو پچانوے کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دو ہزار آبادی والے جزیرے باربودا سے ٹکرا گیا ہے۔سمندری طوفان ارما کو طوفان فائیو کے زمرے میں رکھا ہے جو طوفانوں کی سب سے خطرناک کیٹگری تصور کیا جاتا ہے۔ سمندری طوفان ارما کی بعض مقامات پر رفتار 300 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔امریکہ کے ہیورکن سینٹر کے مطابق دو سو پچانوے کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں برودا سے ٹکرا گئی ہیں۔ باربودا کے قریبی جزیرے اینٹیگا سے ایک ریڈیو رپورٹر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ باربودا سے تمام روابط ختم ہو چکے ہیں اور وہاں لوگوں کی جان و مال کے بارے میں سخت خدشات پائے جاتے ہیں۔ اینٹیگا سمندری طوفان ارما کی اگلی منزل ہے۔سمندری طوفان ارما کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کییربین جزائر سے ٹکرانے کے بعد پورٹو ریکو، ڈومینک ریپبلک، ہسپنیولا اور کیوبا سے ہوتا ہوا سنیچر تک امریکی ریاست فلوریڈا تک پہنچ جائے گا۔فلوریڈا میں حکام نے مغربی علاقوں میں لوگوں کو لازمی طور پر علاقہ چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا، پورٹو ریکو اور یو ایس ورجن آئی لینڈز میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔فلوریڈا میں حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ بدھ کی صبح تک ہر صورت محفوظ علاقوں کی طرف چلے جائیں۔ادھر فرانس نے قریبی جزائر سینٹ مارٹن اور سینٹ تھیلمی میں مقیم ہزاروں افراد کی حفاظت کے حوالے سے خدشے کا اظہار کیا ہے جو اس شدید طوفان سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے انتظامات سے فائدہ اٹھانے پر تیار نہیں ہیں۔ باربودا کے بعد طوفان کا رخ جزائر سینٹ مارٹن اور سینٹ بارتھیلمی کی طرف ہے۔جب سمندری طوفان کی لہریں باربودا سے ٹکرائیں تو اس کی رفتار 250 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور اس کے بعد تمام آلات تباہ ہو گئے۔اینٹیگوا اوبزرور کے مطابق اینٹیگوا اس طوفان سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور گھروں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔کیبریبئن جزائر پر ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ پناہ گاہوں میں ہی رہیں۔بھاماس کے وزیر اعظم نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے انخلا کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ بھاماس میں لوگوں کو جہازوں کے ذریعے جنوب مشرقی جزائر میں لے جایا جا رہا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

این آئی اے کے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے
تازہ ترین
بیلی چرانہ جموں میں عدم شناخت خاتون کی نعش برآمد
جموں
ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد
جموں
سلیکشن گریڈ کانسٹیبل 8000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں

Related

بین الاقوامی

بنگلہ دیش میں روہینگیا کیمپوں کے اساتذہ بر طرف

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی قافلے پر حملہ | سوڈان میں 5افراد ہلاک

June 4, 2025
بین الاقوامی

امارات:عید الاضحیٰ پر 3ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم

June 4, 2025
بین الاقوامی

امدادی مرکز کے قریب بمباری | خوراک کیلئے قطار میں کھڑے 58فلسطینی جاں بحق

June 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?