عظمیٰ نیوزسروس
جموں//انتظامی کونسل کی میٹنگ میں مالی مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے کنسالڈیٹڈسنکنگ فنڈ (سی ایس ایف) اورگارنٹی ریڈمپشن فنڈ (جی آر ایف ) کی تشکیل کو منظوری دی ہے ۔ہرفنڈ کیلئے30کروڑروپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل میٹنگ میں ایل جی کے مشیر آر آر بھٹناگر،چیف سیکریٹری اٹل ڈلو اورایل جی کے پرنسپل سیکریٹری مندیپ بھنڈاری موجودتھے۔انتظامی کونسل نے سینٹورلیک ویوہوٹل کے145مستقل ملازمین کوشیرکشمیرانٹرنیشنل کنونشن سینٹر(ایس کے آئی سی سی) ،جموں کشمیر کیبل کارکارپوریشن(جے کے سی سی سی) اورجموں کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں22-05-2023. کے بجائے01.03.2023 سے مدغم کرنے کو منظوری دی۔انتظامی کونسل نے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں زراعت اور منسلک شعبوں میں بہتری پروجیکٹ کے ڈئزائن رپورٹ پربھی غور کیااورجموں کشمیر میں زرعی پیداوارمحکمہ نے اس سلسلے میں جو پیش رفت کی ہے اس کابھی جائزہ لیا۔تجویز کے مطابق پروجیکٹ کو تمام20اضلاع کے90بلاکوں میں آئندہ 7 برس کے دوران انٹرنیشنل فند فارایگری کلچر کے تعاون سے نافذکیاجائے گا۔پروجیکٹ کا مقصد دیہی کنبوں کی آمدن میں ان کی کاشت کاری کوبہتر بناکراضافہ کرنا ہے۔پروجیکٹ کی کل رسائی 300,000گھروں تک ہوگی جن میں سے47فیصد خواتین اور30فیصدنوجوان اور10فیصد شیڈول کاسٹ وشیدول ٹرائب کیلئے مخصوص ہوگا۔