Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

انتظامی مشینری …بہتری ہنوز دُور است!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 8, 2020 3:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرما کی کٹھن سردی کے دوران کشمیر سے ناطہ توڑ کر جموں کی گرم ہوائوں میں اس بار8ماہ گزارنے کے بعد بالآخرسرینگر میںسیول سیکریٹریٹ کھل گیا ۔اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر نے انتظامی سیکریٹریوں کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں اُن سے کہاگیا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے ازالہ کیلئے تمام اضلاع میں جانے کا پروگرام ترتیب دیں گے تاکہ برسر موقعہ عوامی مسائل کا جائزہ لے کر ان کے حل کی کوئی سبیل نکالی جاسکے ۔میٹنگ کی روداد کے حوالے سے جو سرکاری بیان جاری کیاگیا ،اُس میں انتظامی مشینری کی فعالیت کے حوالے سے زمین و آسمان کے قلابے ملائے گئے ہیں۔ اقتدار و اختیار کی اعلیٰ کرسیوں پر براجمان حضرات کے منہ سے بات نکلے توسادہ لوح عوام اسے حتمی تصور کر لیں ،شاید ایسا دنیا میں کہیں ہوتا ہو لیکن جموں و کشمیر میں بالعموم اور کشمیر وادی میں بالخصوص یہ باتیں کسی کے پلے نہیں پڑتیں ۔کشمیری عوام سیاسی طور انتہائی بالغ اور الفاظ کی جادوگری سے بخوبی واقف ہیں بلکہ وہ1931سے یہی کچھ دیکھتے آرہے ہیں ،اسلئے اگر انہیں یہ کہا جائے کہ موجودہ انتظامیہ آپ کے تمام امراض کی دوا ہے اور وہ تسلیم کریں ،ایسا سوچنا نہ صرف یہ کہ خوش فہمی ہے بلکہ دن کو رات کہنے کے مترادف ہوگا۔لیفٹنٹ گورنر کس انتظامیہ کی بات کرتے ہیں؟۔ شاید اس بات سے بھی غافل ہیں کہ زمینی سطح پر لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ انتظامیہ کس چڑیا کا نام ہوتا ہے۔اس بات سے انکار نہیں کہ اقتدار کی کرسی پر براجمان ہونے کے بعدلیفٹنٹ گورنر نے بے شک نظام کو بدلنے کی کوشش کی۔ انتظامیہ میں شفافیت لانے اور جوابدہی کا عنصر پیدا کرنے کیلئے شکایت سیل کا قیام عمل میں لانے کے علاوہ عوامی مشکلات کے فوری ازالہ کیلئے لیفٹنٹ گورنر کے پرائیوٹ آفس کو عوام کیلئے وقف کیا گیالیکن ان دونوں اداروں کا کیا حشر ہوا ،سب کے سامنے ہے۔آن لائن شکایت سیل میں مجبور شہری شکایت کرے توپہلے مہینوں تک جواب نہیں ملتا اور پھر اگر جواب ملتا بھی ہے تو وہ انتہائی نامعقول ہوتا ہے ۔جہاں تک پرائیوٹ آفس کا تعلق ہے تو وہاں شکایات کااندراج ہوتا تو ہے لیکن ازالہ کیلئے خدا سے عمر ِخضر کی دعا ضرور کرلینی پڑتی ہے ۔ملازمین کی من مانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ہمارے نظام میں سنتری سے لیکر منتری تک ہر کوئی اپنے آپ کو حرف آخر تصور کرتا ہے ۔کہیں کوئی باز پرس نہیں ہے ،رشوت کا بازار گرم ہے ،اگر کوئی پکڑا بھی جاتا ہے تو کیس اتنا کمزور ہوتا ہے کہ چند ہی پیشیوں میں چھوٹ جاتا ہے ۔پیسہ خرچ کئے بغیر کوئی کام ہی نہیں ہوتا ہے اور اگر کوئی کام ہوتا بھی ہے تو وہ کام کے نام پر کلنک ہی ہوتا ہے ۔سڑکیں خستہ ہیں،طبی ادارے مفلوج ہیں،تعلیمی ادارے بے جان ہیں،بجلی کا حال بے حال ہے ،پانی کی قحط رسانی ہے اور حکومت بالکل انجانی ہے ۔ایسے میں کوئی بلند بانگ دعوے کرےتو اُسے کیا کہئے۔ جموں اور سرینگر سے شائع ہونے والے اخبارات کا مطالعہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خطہ ناشاد مسائلستان بن چکا ہے ۔لیفٹنٹ گورنر دفتری کام میں مشغول رہتے ہیں اوربیشتر بیروکریٹ دفاتر سے نکلنا گوارا نہیں کرتے اور اگر کبھی ایسا اتفاق ہوتا بھی ہے تو وہ ہواخوری تک ہی محدود ہوتا ہے جس کے دوران ان کی تعظیم کیلئے ضلع کے کلیکٹر سے لیکر گائوں کا نمبردار تک ان کو سلام بجا لاتا ہے۔ نہ اظہار رائے کی آزادی ہے اور نہ ہی آزادی اجتماع میسر، ایسے ہلاکت خیز ماحول میں جمہوری قدریں پروان چڑھیں تو کیسے؟۔ لیفٹنٹ گورنر کی نیت پر شک کرنے کی قطعاً گنجائش نہیں ہے ۔وہ واقعی بدلائو لانا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے اپنی طرف سے جو حتی الامکان کوشش کی ،اُس سے بھی کسی کو انکار نہیں ہو سکتا لیکن پھر حالات کے رخ کو بدلنے کی صلاحیت درکار ہوتی ہے، جو یقینا ان میں بدرجۂ اتم موجود ہے۔ وقت آچکا ہے کہ وہ قول کو عمل میں تبدیل کریں اور اگر وہ واقعی ایک مثالی انتظامیہ چاہتے ہیں تو اس کیلئے وہ پہلے اپنے مشیروں اورپھر افسر شاہی کی لگام کس لیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو نتائج برآمد ہونا شروع ہوجائیں گے ورنہ موجودہ مایوس کن حالات میں تبدیلی کی اُمید رکھنا عبث ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں
آپریشنز جاری ،ایک ایک ملی ٹینٹ کو ختم کیاجائیگا بسنت گڑھ میںحال ہی میں4سال سے سرگرم ملی ٹینٹ کمانڈر مارا گیا:پولیس سربراہ
جموں
مشتبہ افراد کی نقل و حرکت | کٹھوعہ میں تلاشی آپریشن
جموں
نئی جموں۔ کٹرہ ریل لائن سروے کو منظوری د ی گئی
جموں

Related

اداریہ

! چلڈرن ہسپتال بمنہ خودعلاج کا محتاج

July 16, 2025
اداریہ

! ٹریفک حادثا ت کا نہ تھمنے والا سلسلہ

July 15, 2025
اداریہ

! خستہ حال سڑکیں اورحکومتی دعوے

July 14, 2025
اداریہ

! پانی کی قلت اور ناصاف پانی کا استعمال

July 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?