Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

انتظامی سروس کے 134 افسران کا تبادلہ سپیشل سیکریٹری، سیکریٹری، کمشنر، ڈائریکٹر جنرل، منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر شامل

Mir Ajaz
Last updated: June 10, 2025 11:19 pm
Mir Ajaz
Share
11 Min Read
SHARE

بلال فرقانی

جموں// ایک انتظامی ردوبدل میں، جموں و کشمیر حکومت نے منگل کو فوری طور پر 134اہلکاروں کے تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیا۔جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسز(جے کے اے ایس)افسران کے تبادلے جموں و کشمیر حکومت کے حکم پر کمشنر سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیے ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تبادلے اور تعیناتیاں انتظامیہ کے مفاد میں کی گئیں۔تبادلے کیے گئے 134 اہلکاروں میں سپیشل سیکریٹری، سیکریٹری، کمشنر، ڈائریکٹر جنرل، منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر رینک کے کئی افسران شامل ہیں۔عمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکرٹری ایم راجو کی جانب سے 10 جون کو دو الگ الگ حکومتی احکامات جاری کئے گئے۔ احکامات کے مطابق انتظامیہ کے مفاد میں فوری تبادلوں میں کئی اعلیٰ افسران کی اہم عہدوں پر تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔بشیر احمد ڈار کو منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی سی کے عہدے سے تبدیل کرکے سیکریٹری جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔ راجندر سنگھ تارا کو ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس سے تبدیل کرکے کنٹرولر، لیگل میٹرولوجی مقرر کیا گیا۔ نیتو گپتا کو محکمہ خزانہ کے سیکرٹری کے عہدے سے تبدیل کرکے محکمہ زرعی پیداوار میں تعینات کیا گیا ہے۔سمیتا سیٹھی کو سیکریٹری صنعت و تجارت سے تبدیل کرکے کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، انورادھا گپتا کو ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، اورمطہرہ معصوم کو سپیشل سیکریٹری محکمہ سیاحت سے تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر جے کے فائنانشل کارپوریشن مقرر کیا گیا ہے۔ عبدالحفیظ شاہ کوسپیشل سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، مشیر احمد کو مشن ڈائریکٹر ’آئی سی ڈی ایس‘اور نواب دین کو ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز سے کسٹوڈین جنرل کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔گلزار احمد ڈار کو سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری محکمہ منصوبہ بندی و ترقی، جبکہ محمد ممتاز علی کو ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر قبائلی امور مقرر کیا گیا ہے۔ اندرجیت کو کمشنر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

 

کسٹوڈین جنرل ریشپال سنگھ کو تبدیل کرکے محکمہ صنعت و حرفت میں سپیشل سیکریٹری جبکہ آئی سی ڈی ایس کے مشن ڈائریکٹر کشوری لعل کو تبدیل کرکے ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکس اور ایڈیشنل انسپکٹر آف رجسٹریشن جموں منصور اسلم چودھری کو تبدیل کرکے محکمہ شہری رسدات خوراک و امور صارفین میں سپیشل سیکریٹری کے طور پر ذمہ داری سونپی گئی۔محکمہ سماجی بہبود کے آر آئی وٹراینگس کے سپیشل سیکریٹری پنکچ گپتا کو تبدیل کرکے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رجسٹریشن جموں جبکہ انسٹی چیوٹ آف منیجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کے جوائنٹ ڈائریکٹر شہناز اختر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر رورل ڈیپارٹمنٹ جموں،اور عومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر افسر پریمار رینہ کو محکمہ بجلی میں سپیشل سیکریٹری اور فیاض احمد بانڈے کو ڈائریکٹر کمانڈ ائریا ڈیولپمنٹ کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ چیف الیکٹورل افسر کے دفتر میں تعینات سپیشل سیکریٹری ریمپی اوہری کو تبدیل کرکے پبلک ریلیشنز نئی دہلی میں ڈائریکٹر، آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ سانبہ کے پروگرام افسر سبھاش چندر کو تبدیل کرکے محکمہ تعلیم میں سپیشل سیکریٹری، جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروس اینڈ سپورٹس جموں وید پرکاش کو تبدیل کرکے رینجل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس، ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکس پردیپ سنگھ کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو اور تا حکم ثانی اضافی طور پر منیجنگ ڈائریکٹر سیکاپ، سیکریٹری رائیل سپرنگ گالف کورس سرینگر غا لب محی الدین ،جن کے پاس ایس کے آئی سی سی کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی تھا، کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی کا چارج سونپا گیا۔پبلک ریلشنز جموں کشمیر میر افروز کو تبدیل کر کے مزید احکامات تک انتظامی محکمہ میں انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔کرشن لال جوائنٹ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن، کو تبدیل کر کے محکمہ سماجی بہبود میں ایڈیشنل سیکریٹری جبکہ نذیر احمد میر، جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تقرری کے منتظر تھے، کو محکمہ ٹرانسپورٹ میں ایڈیشنل سیکریٹری، راکیش کمارجوائنٹ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن و ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیس اسمارٹ سٹی جموں کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز، کنچن بالاڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسزجموں کو تبدیل کر کے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی و نگرانی میں ایڈیشنل سیکریٹری ،سدرشن کمار( جو جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر تھے)کو پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ ریاسی،سنیل کمار(جو جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر تھے،) کو جموں پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں چیف ایڈمنسٹریٹیو آفیسر (ایچ آر) صبا مہتا جوائنٹ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں کو تبدیل کر کے جوائنٹ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔ وہ ایڈیشنل سی ای او سمارٹ سٹی جموں کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔حکم نامہ کے مطابق ناکشی کول ڈپٹی لیبر کمشنر جموں کو تبدیل کر کے جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں ِدیپیکا رانا(جو جی اے ڈی میں تعیناتی کی منتظر تھیں) کو جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کی ممبر،خالد حسین ملک(جوتقرری کے منتظر تھے )کو جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز (آڈٹ)کشمیر،ریاض احمد شاہ کو ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسزسری نگر اورپرمجیت سنگھ پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ ڈوڈہ(جو جنرل مینیجر ڈی آئی سی ڈوڈہ کا اضافی چارج سنبھال رہے تھے)کو تبدیل کر کے جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں تعینات کیا گیا ہے۔حکومتی فیصلے کے تحت رومن احمد( جو تاحال جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے منتظر تھے) کو محکمہ ہینڈلوم کشمیر میں جوائنٹ ڈائریکٹر جب کہ وریندر کمار منیال کو پتنی ٹاپ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔چاند کشور شرما( جو اس سے قبل محکمہ صحت و طبی تعلیم میں ایڈیشنل سیکریٹری کی حیثیت سے تعینات تھے) کو تبدیل کر کے جموں و کشمیر ای ڈی آئی میں جوائنٹ ڈائریکٹر جبکہ وسیم راجہ( جو محکمہ جنگلات، ماحولیات میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے) کو تبدیل کر کے محکمہ سیاحت کشمیر میں جوائنٹ ڈائریکٹر ، غلام نبی بٹ کو محکمہ تعلیم سے تبدیل کر کے محکمہ مال میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ظہور احمد رینا( جو تاحال جی اے ڈی میں تعیناتی کے منتظر تھے) کو اننت ناگ کے آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ میں پروگرام آفیسرجبکہ اشونی کمار جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ جموں کو تبدیل کر کے آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ ڈوڈہ میں پروگرام آفیسر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ غلام محمد بٹ کو محکمہ سٹیٹ ٹیکسزمیں ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے، جب کہ اشوک کمار کو محکمہ صنعت و حرفت (ڈیولپمنٹ)، جموں سے تبدیل کر کے محکمہ تعلیم میں ایڈیشنل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ شازیہ کوثر، جو ڈپٹی کمشنر سٹیٹ ٹیکسز (اپیلز-2)، جموں کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں، کو تبدیل کر کے ہینڈلوم جموں میں جوائنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ کلبھوشن کھجوریہ(جو جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر تھے) کو راجوری ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر جب کہ محمد روف رحمان کو کوکرناگ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق جوگندر سنگھ جسروٹیا( جو اس سے قبل فوڈ سول سپلائز اینڈ کنزیومر افیئرس جموں کے جوائنٹ ڈائریکٹر تھے) کو تبدیل کر کے بھدرواہ ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر،فرید احمد کوہلی(جو راجوری کے ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر کے جنرل منیجر کے عہدے پر تعینات تھے اور اضافی طور پر سی ای او ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی و پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس کے طور بھی خدمات انجام دے رہے تھے) کو تبدیل کر کے محکمہ جنگلات، ماحولیات و میں ایڈیشنل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔راجیش لکھن(جو تاحال جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر تھے) کو ضلع سانبہ میں آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ کا پروگرام آفیسر تعینات کیا گیا ہے، جبکہ سید احمد کٹاریہ کو تعلیم محکمہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔راجیو کمار کھجوریہ کو جموں میونسپل کارپوریشن میں جوائنٹ کمشنر تعینات کیا گیا ہے اور وسیم راجہ کو کشمیر میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ انیرودھ رائے(جو ادھمپور کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے طور پر تعینات تھے) کو تبدیل کر کے محکمہ ہینڈی کرافٹس میں جوائنٹ رجسٹرار انڈسکوز جموں مقرر کیا گیا ہے۔آفاق احمد کو پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے تبدیل کر کے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں ایڈیشنل سیکریٹری جبکہ الیاس احمد نصرو کو سٹیٹ ٹیکسز (اپیلز-II) سرینگر میں ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔بابو رام ٹنڈن کو بنی،بسوہلی ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور کلراج سنگھ(جو اس سے قبل ہینڈلوم جموں میں جوائنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے) کو سٹیٹ ٹیکسز (اپیلز-II) جموں کا ڈپٹی کمشنر بنایا گیا۔سورن سنگھ کو جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ کا ممبر جبکہ کسم چب کو جے اینڈ کے انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ میں جوائنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔دیگر افسران میں نزہت خورشید کو جوائنٹ کمشنر میونسپل کارپوریشن سرینگر،، رئیس احمدبٹ جوائنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز، غیاث الحق ایڈیشنل سیکریٹری آفات سماوی،، رضوان اصغرجوائنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز، پرنس نورالحمید ڈپٹی سیکریٹری پبلک سروس کمیشن، محمد عمران خان ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر،

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
242مسافروں سے بھری احمد آباد ہوائی اڈے سے لند ن جانے والی ائر انڈیا کی پرواز گر کر تباہ ،ہنگامی بنیادوں پر بچائو آپریشن جاری
تازہ ترین
سالانہ امرناتھ یاترا: یاتریوں کے لئے قریب 125 لنگر قائم کئے جائیں گے
تازہ ترین
بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں گرمی کی لہر: محکمہ تعلیم نے گائیڈ لائنز جاری کیں
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 7154 سے متجاوز

June 12, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

کشمیر میں 13 جون تک گرمی کی لہر سے راحت ملنے کی کوئی امید نہیں

June 12, 2025
صفحہ اول

جموں و کشمیر میں ہیٹ ویو جاری

June 11, 2025
صفحہ اول

یاتریوں سے بڑی تعداد میں آنے کی دعوت

June 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?