سرینگر // گورنر این این ووہرا کی ریاستی انتظامی کونسل نے انتظامیہ نے 18سنیئر افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں، جن میں 6کمشنر سیکریٹری اور 8 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر شامل ہیں۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق فائنانشل کمشنر برائے ریونیو ڈاکٹر اصغر سامون کو تبدیل کر کے انہیں شہپ ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ میں پرنپل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔سیکریٹری سکول ایجوکیشن فاروق احمد شاہ کو تبدیل کر کے محکمہ پی ایچ ای اینڈفلڈ کنٹرول میں بطور سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ریگزن سمپھال ، سیکریٹری ٹورازم کو محکمہ تعلیم کا چارج اگلے احکامات تک دیا گیاہے۔مس سلمہ حمید،سیکریٹری قبائلی امور کو تبدیل کر کے انہیں جموں و کشمیر سپیشل ٹربیونل کا چیر پرسن مقرر کیا گیا ہے۔مس سریتا چوہان، چیر پر سن سپیشل ٹربیونل کو تبدیل کر کے کمشنر سیکریٹری اعلی تعلیم بنایا گیا ہے۔کمشنر سیکریٹری انمل ہسبنڈری راج کمار بھگت کو تبدیل کر کے کمشنر سیکریٹری قبائلی امور بنایا گیا ہے۔سیکریٹری پی ایچ ای ایند فلڈ کنٹرول ایم راجو کو تبدیل کر کے کمشنر سیلز ٹیکس بنایا گیا ہے۔ چیئرمین ایس ایس آر بی سمرن دیب سنگھ کو تبدیل کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کشمیر راجواری شاہد اقبال چودھری (آئی اے ایس) کو تبدیل کر کے ضلع ترقیاتی کشمیر بانڈی پورہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ بانڈی پورہ میں خورشید احمد سنائی جو ایڈیشنل ڈی سی بانڈی پورہ تھے، اور جن کے پاس ڈی سی بانڈی پورہ کا اضافی چارچ تھا کو اس سے فارغ کیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر اربن لوکل باڈی جموں ششما چوہان کو تبدیل کر کے ضلع ترقیاتی کشمیر سانبہ تعینات کیا گیا ہے ۔ کمشنر میونسپل کارپوریشن جموں رمیش کمار کو تبدیل کر کے ضلع ترقیاتی کمشنر جموں تعینات کیا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجازکو تبدیل کر کے ضلع ترقیاتی کشمیر راجوری شاہد اقبال چودھری کی جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کشمیر کپوارہ راہل یادو کو تبدل کر کے محمد اعجاز ڈی سی پونچھ کی جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر آریہ پلاننگ اور ایکس آفشو سپیشل سکریٹری پلانگ ڈولپمنٹ مونٹرینگ محکمہ کو تبدیل کر کے عضنفرعلی کی جگہ ضلع ترقیاتی کشمیر شوپیاں بنایا گیا ہے ۔کمشنر کمریشل ٹیکس جموں وکشمیر شمیم احمد وانی کو ضلع ترقیاتی کشمیر کولگام سجاد حسین گنائی کی جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔لیبر کمشنر نئی دلی اندو کنول چب کو تبدیل کر کے محمد نذیر شیخ (کے اے ایس )کی جگہ ڈائریکٹر رولر سنٹیشن تعینات کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ جہانگیر ہاشمی جو اپنی تقرری کا انتظار جنرل ایڈمسٹریشن محکمہ میں کر رہے تھے کو ایڈیشنل سکریٹری پلانگ ڈولپمنٹ اینڈ مونیٹرنگ تعینات گیا گیا ہے ۔ببیتا کماری،پرائیویٹ سیکریٹری ،جس کے پہلے سے ہی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، اس وقت پرائیویٹ سیکریٹری ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری کواپریٹیو ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔ معراج الدین بٹ، پرائیویٹ سیکریٹری ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری کواپریٹیو کو پرائیویٹ سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔