سرینگر// انتظامیہ نے منگل کو 10 افسراں کے تبادلے اور تقرریوں کے احکامات صادر کئے ہیں۔عمومی انتظامی محکمہ کے کمشنر سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق جموں کشمیر کواپریٹو سوسائٹی کے رجسٹرار آصف حمید خان کو تبدیل کرکے جموں کشمیر سپیشل ٹریبونل( سرینگر شاخ) کا ممبر تعینات کیا گیا ہے،جبکہ جی اے ڈی میںاپنی تقرری کا انتظار کر رہے کے اے ایس افسر روہت کھجوریہ کو جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا وائس چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین بابلا رکول کو تبدیل کرکے جموں کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی کا چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کیا گیا،اور اس محکمہ کا کھیل کود کے پرنسپل سیکریٹری کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ رچنا شرما کو تبدیل کرکے ایسو سی ٹیٹیڈ اسپال جموں میں ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا،جبکہ محکمہ مکانات و شہری ترقی کے ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر روی شنکر شرما کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں تعینات کیا گیا۔عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کا انتظار کر رہے کے اے ایس افسر شفقت اقبال کو رجسٹرار کواپریٹوکاسوسائٹیز تعینات کیا گیا،جبکہ ائو پی بھگت کو ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ کا قلمدان سونپا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ایسو سیٹیڈ اسپالز جموں کے ایڈمنسٹریٹر ناگندرا سنگھ جموال کو تبدیل کرکے ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹرہ کا رجسٹرار تعینات کیا گیا۔ محکمہ آب(جل شکتی) کے ایڈیشنل سیکریٹری تلک راج شرما کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسڑکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر سانبہ تعینات کیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹریٹ میں تعینات ایڈیشنل سیکریٹری راکیش مگوترا کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ کھیل کود بنایا گیا۔