جموں//حکومت نے انتظامیہ میں معمولی ردوبدل کے احکامات صادر کرتے ہوئے کپوارہ اور شوپیان میں نئے ڈپٹی کمشنروں کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔ کپوارہ کے سابق ضلع ترقیاتی کمشنر ایم راجو،جو جی اے ڈی میں اپنی نئی تقرری کا انتظار کررہے تھے، کوفائنانس ڈیپارٹمنٹ میں سپیشل سیکریٹری کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کے اے ایس آفیسر بشیر احمد ڈار کو ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ تعینات کیا گیا تھا لیکن اس میں ترمیم کرتے انہیں بدستوروزیر اعلیٰ کے سیکریٹریٹ میں سپیشل سیکریٹری کے عہدہ پر قائم رہنے کے لئے کہا گیا ہے ، جب کہ ڈپٹی کمشنر شوپیان غلام محمد ڈار کو ڈپٹی کمشنر کپوارہ کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ آرڈر نمبر1374-GAD of 2016 کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بڈگام منظور احمد قادری کو غلام محمد ڈار کی جگہ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان مقرر کیا گیا ہے۔