بلال فرقانی
سرینگر// جموں کشمیر انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل کیا گیا ہے۔58 جموں کشمیر انتظامی سروس افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں جن میں ڈائریکٹر جنرل، سیکریٹری،ڈپٹی سیکریٹریز اور منیجگ ڈائریکٹرز سمیت دیگر اہم افسران بھی شامل ہیں۔ کنٹرولر لیگل میٹرولوجی راجندر سنگھ تارا کو تبدیل کرکے محکمہ جنگلات و ماحولیات میں سیکریٹری تعینات کیا گیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایسٹیٹس کشمیر جن کے پاس ڈائریکٹر جنرل ایسٹیٹس جموں کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر میڈیکل سپلائز کارپوریشن کا بھی اضافی چارج تھا ،کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر میڈیکل سپلائز کارپوریشن تعینات کیا گیا۔محکمہ خزانہ کے ڈیولپمنٹ ایکس پنڈیچر ڈویژن فسٹ کے ڈائریکٹر جنرل سجاد حسین گنائی کو تبدیل کرکے آئی سی ڈی ایس کا مشن ڈائریکٹر جبکہ محکمہ سماجی بہبود کے سیکریٹری بشیر احمد خان کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ محکمہ کے باز آبادکاری کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔
ڈائریکٹر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ جموں شیو کمار گپتا کو کنٹرولر لیگل میٹرولوجی، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن کشمیر ریاض احمد وانی کو محکمہ سائنس وٹیکنالوجی میں سپیشل سیکریٹری، محکمہ جل شکتی کے سپیشل سیکریٹری راجندر کمار شرما کو محکمہ فروغ ہنر کا سپیشل سیکریٹری،،صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر میں ایدیشنل سیکریٹری عابد حسین کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن کشمیر ،محکمہ فروغ ہنر کے سپیشل سیکریٹری آشیش کمار گپتا کو محکمہ بجلی کا سپیشل سیکریٹری اور ایدیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام عاشق حسین للی کو تبدیل کرکے ریجنل ڈائریکٹر سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس(سٹیلمنٹ افسر) تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق چیف ایگزیکٹو افسر ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی یوسمرگ بلال خورشید کو تبدیل کرکے ایڈیشنل رجسٹرار کواپریٹوتعینات کیا گیا،چیف ایگزیکٹیو افسر ٹوارزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی دودھ پتھری جن کے پاس چیف ایگزیکٹیو افسر،ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی توسہ میدان کا اضافی چارج تھا کو یوسمرگ کا اضافی چارج بھی سونپا گیا جبکہ اپنی تعیناتی کے منتظر گنشام سنگھ کو محکمہ جل شکتی میں خصوسی سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ رجسٹرار ضلع جموں نتاشا کلوسترا کو رجسٹرا رجموں کشمیر سپیشل ٹربیونل، محکمہ بجلی کے ایڈیشنل سیکریٹری سریش چندر کو نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ افسر آن سپیشل ڈیوٹی،رجسٹرار سیلس ٹیکس ٹربیونل راجیش کمار کو رجسٹرار کھٹوعہ، محکمہ مال کے ایڈیشنل سیکریٹری مظفر ملک کو چیف الیکٹورل افسر کے دفتر میں ایڈیشنل سیکریٹری،آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ پونچھ کے پروگرام افسر خالد حسین کو رجسٹرار جموں،جوائنٹ رجسٹرار انڈس کو ہینڈی کرافٹس انیی رودھ راج کو رجسٹرار سیلس ٹیکس ٹربیونل، محکمہ جنگلات و ماحولیات کے ایڈیشنل سیکریٹری فرید احمد کوہلی کو جوائنٹ ڈائریکٹر،محکمہ جیالوجی جموں، محکمہ سیاحت کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر محمود خان کو محکمہ دیہی ترقی کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ میں جوائنٹ ڈائریکٹر( ایڈمنسٹریشن‘ اور کھٹوعہ کے سب رجسٹرار سنجیو شرما کو تبدیل کرکے ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھدرواہ کا چیف ایگزیکٹیو افسر کا قلمدان سونپا گیا۔حکم نامہ کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ کے دفتر میں ایڈیشنل سیکریٹری منظور احمد کو محکمہ قانون،انصاف و پارلیمانی امور کے دفتر میں تعیناتی کیلئے منسلک کیا گیا جبکہ ڈپٹی ڈسڑکٹ الیکشن افسر پلوامہ ،جنہیں تبدیلی کیلئے حکم نامہ جاری کیا گیا تھا،کو اسسٹنٹ کمشنر پنچایت جموں اور محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تعیناتی کے منتظر سلام الدین کو چیف الیکٹورل افسر کے دفتر میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تعینات کیا گیا۔ محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکریٹری سید ندیم اقبال کو ڈپٹی ڈائریکٹر اربن لوکل باڈئز کشمیر، محکمہ تعلیم کے ڈپٹی سیکریٹری پیر زاہد احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹوارزم کشمیر، محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر منوج کمار کو پروجیکٹ افسر ویج ایمپلائمنٹ بورڈ کشتواڑ، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت جموں شہزادہ نور الامین کو ڈپٹی ڈسڑکٹ الیکشن افسر کشتواڑ اور محکمہ مائننگ کے ڈپٹی سیکریٹری عبدالکبیر کو قبایلی امور جموں میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔عبدالکبیر کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم ثانی محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈپٹی سیکریٹری کا اضافی چارج بھی سونپا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر پنچایت گاندربل الطاف حسین بٹ کو پروجیکٹ افسر ویج ایمپلائمنٹ گاندربل کا اضافی چارج تفویض کیا گیا جبکہ محکمہ مال کے ٹیکنیکل افسر جاوید اقبال بٹ کو رورل سینٹیشن کشمیر کا ڈپٹی ڈائریکٹر، ویج ایمپلائمنٹ گاندربل کے پروجیکٹ افسر عبدالمجید راتھر کو محکمہ عمومی انتظامی میں اپنی تقرری کیلئے انتظار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جنرل منیجر ٹی پی ائو جموں سوربھ شرما کو جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا سیکریٹری، کاپرایٹو سوسائٹز جموں مینا کشی جسروٹیا کو اسسٹنٹ سٹیلمنٹ افسر جموں، اسسٹنٹ سٹیلمنٹ افسر جموں جموں سگندھی بنوترا کو ڈپٹی ڈائریکٹر ہنڈ لومز،غلام محمد خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹیس کشمیر،ارشدہ اختر کو محکمہ ترقی و منصوبہ بندی میں ڈپٹی ڈائریکٹر،محکمہ ثقافت کے پرائیوٹ سیکریٹری فاروق احمد بانڈے کو اس محکمہ میں ڈپٹی سیکریٹری،پیشہ وارانہ امتحانات کے داخلی بورڈ(بوپی) کے ڈپٹی سیکریٹری منوج کمار کو محکمہ خزانہ میں ڈپٹی سیکریٹری اور محکمہ بجلی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے انتظامی افسر محمد یاسین شاہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر پنچایت بڈگام تعینات کیا گیا۔ محکمہ قبائلی امور جموں کے ڈپٹی ڈائریکٹر سنیل دت کو پیشہ وارانہ امتحانات کے داخلی بورڈ کا ڈپٹی سیکریٹری، ڈپٹی پنچایت افسر ادھمپور پریتی شرما کی خدمات محکمہ سماجی بہبود ثانیہ ملک اور ایکس یز و سیلز ٹیکس میں تعینات جونیئر کے اے ایس افسر کنچن بالا کی خدمات کو امداد،باز آبادکاری کمشنر(مہاجرین) کے کمشنر،روپالی وید کو انڈرسیکٹری سروس سلیکشن بورڈ،بلاک ڈیولپمنٹ افسرمسٹر بھسین کی خدمات کو محکمہ ٹرانسپورٹ،محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر تجمل یوسف کی خدمات کو محکمہ ہینڈ لوم و ہینڈی کرافٹس، رورل سینٹیشن کے ڈائریکٹوریٹ آفس ، اسی محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملز(جموں)پونم ورما کی خدمات کو محکمہ خزانہ اور ڈائریکٹوریٹ آف رورل سینٹیشن جموں کے بلاک ڈیولپمنٹ افسر کپل دیول کی خدمات کو محکمہ ٹرانسپورٹ کو تفویض کی گئی۔جونیئر کے ایس افسر مظفر احمد ملک کی خدمات کو محکمہ خوراک و شہری رسدات اور امور صارفین،ابرار احمد کی خدمات کو محکمہ قبائلی امور،سندیپ سنگھ کی خدمات کو محکمہ خزانہ، آفاق احمد کی خدمات کو محکمہ مال، اکشے کمار کی خدمات کو محکمہ خزانہ، موہت شرما کی خدمات کو محکمہ اطلاعات کے علاوہ بلاک ڈیولپمنٹ افسر میراں صاحب جموں کو تبدیل کرکے محکمہ منصوبہ بندی میں انڈر سیکریٹری اور بلاک ڈیولپمنٹ افسر موگلا جیوتی چودھری کی خدمات کو محکمہ ہینڈلوم و ہنڈی کرافٹس کو تفویض کی گئی۔