سرینگر// سرکار نے جمعرات کو ریاستی انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں عمل میں لاکر 7ضلع ترقیاتی کمشنروں سمیت 16اعلیٰ افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کا مکلف بنایا ہے ۔اس دوران سرکار نے منیر الاسلام کو دوبارہ ناظم اطلاعات تعینات کیا ہے، جبکہ سرمد حفیظ ایم ڈی جے کے ٹی دی سی ہوں گے ۔جمعرات کو بعد دوپہر ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ہدایت پر جنرل اڈمسٹریٹو ڈپارٹمنٹ کے آڈر نمبر 698-GAD of 2017,کے تحت یہ تبادلے عمل میں لائے گئے۔ لیبر کمشنر جموں وکشمیرسرمد حفیظ آئی اے ایس کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈئرایکٹر جموں وکشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے اور ان کی جگہ ڈئرایکٹر سنٹیشن اینڈ آفس سپلائیزجموں وکشمیرڈاکٹر عبدلرشیدکو تعینات کیا گیا ہے ۔آئی اے ایس افسر انشل گارگ ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کشمیر بڈگام کو ،آئی اے ایس افسر پیوش شنگلا کی جگہ چیف ایگزیکٹو افسر ماتا وشنو دیوی شرائن بورڈ تعینات کیا گیا ہے جبکہ پیوش شنگلا کو طارق حسین گنائی کی جگہ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل تعینات کیاگیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد اعجاز کو تبدیل کر کے ڈی سی شوپیان،منظور احمد قادری کی جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔ مشن ڈئرایکٹر آئی سی ڈی ایس طلعت پرویز کو تبدیل کر کے شوکت اعجاز بٹ کی جگہ ضلع ترقیاتی کمشنرکولگام تعینات کیا گیا ہے۔ طارق حسین گنائی ضلع ترقیاتی کمشنرگاندربل کو تبدیل کر کے محمد اعجاز کی جگہ ڈی سی رام بن تعینات کیا گیا ہے ۔منیر الاسلام کے اے ایس ضلع ترقیاتی کشمیر پلوامہ کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر انفارمیشن تعینات کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کولگام شوکت اعجاز بٹ کو تبدیل کر کے ڈئرایکٹر ائریہ پلانگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ ڈی سی پونچھ محمد ہارون کو تبدیل کر کے ضلع ترقیاتی کشمیر بڈگام تعینات کیا ہے۔ اُن کی جگہ مشن ڈائریکٹر راشٹریہ شوتر شکشا ابھیان طارق احمد زرگر کو ڈی سی پونچھ تعینات کیا گیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ غلام محمد ڈار کو تبدیل کر کے منیر الاسلام کی جگہ ڈی سی پلوامہ تعینات کیا گیا ہے اور ان کی جگہ کے اے ایس افسر خالد جہانگیر ایڈیشن سکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ کو تعینات کیا گیا ہے ۔محکمہ مال میں بطور ایڈیشن کمشنر سنٹر تعینات کے اے ایس افسر سنوتی ائندن کو تبدیل کر کے شکیل الرحمان راتھر کی جگہ سکریٹری پبلک سروس کمیشن تعینات کیا گیا ہے، جبکہ شکیل الرحمان کو تبدیل کر کے محکمہ مال میں بطور سپیشل سکریٹری تعینات کیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں منظور احمد قادری کو تبدیل کر کے صورہ میڈکل انسٹیچوٹ میں بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے ۔