بلال فرقانی
سرینگر// حکومت نے انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل کرکے2پرنسپل سیکریٹریوں،3کمشنر سیکریٹریوں ،8 انتظامی سیکریٹریوں اور5ضلع ترقیاتی کمشنروں سمیت56اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔تبدیل کئے گئے افسران میں28آئی اے ایس اور آئی آر ایس،آئی ایف ایس اور آئی پی ایس کا ایک ایک افسر شامل ہیں جبکہ اس زمرے میںجموں کشمیر انتظامی سروس کے26افسران بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مفادات میں جمعرات کو تبادلے عمل میں لاتے ہوئے محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری آلوک کمار(جن کے پاس محکمہ اعلیٰ تعلیم،شہری ہوا بازی اور ایسٹیٹس کے انتظامی سیکریٹری سمیت شہری ہوا بازی کمشنر کا اضافی چارج بھی تھا )کو تبدیل کرتے ہوئے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں پرنسپل سیکریٹری تعینات کیا گیاجبکہ تا حکم ثانی انہیں محکمہ ایسٹیٹس کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ ڈائریکٹر سوشل فارسٹری سریش کمار گپتا (جن کے پاس سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی تھا) کو تبدیل کرکے محکمہ ثقافت کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کیا گیا۔محکمہ تعمیرات عامہ کے پرنسپل سیکریٹری شیلندر کمار(جن کے پاس محکمہ زرعی پیداقوار کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج بھی تھا) کو تبدیل کرکے محکمہ زرعی پیداوارکے پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا۔
محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے کمشنر سیکریٹری مندیپ کور ( جن کے پاس محکمہ مکانات و شہری ترقی کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج تھا) کو تبدیل کرکے محکمہ مکانات و شہری ترقی کے کمشنر سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا۔محکمہ صنعت و حرفت کے کمشنر سیکریٹری وکرم جیت سنگھ کو تا حکم ثانی اضافی طور پرمحکمہ کان کنی کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔محکمہ کوآپریٹو کے کمشنر سیکریٹری یشا مد گل (جن کے پاس اے آر آئی و ٹرینگس محکمہ کے انتظامی سیکریٹری اورہولسٹک اگریکلچر ڈیولپمنٹ پلان کے مشن ڈائریکٹر کا اضافی چارج تھا)کو تبدیل کرکے محکمہ سیاحت کا کمشنر سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ تاہم تا حکم ثانی یشا مد گل اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ اضافی طور پررہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پلان کے مشن ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔محکمہ سٹیٹ ٹیکسس کی کمشنر ڈاکٹر ریشمی سنگھ(جن کے پاس محکمہ کان کن کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج بھی تھا) کو تبدیل کرکے محکمہ خاطر و تواضع کے کمشنر سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے تاہم وہ تاحکم ثانی وہ اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ریذیڈنٹ کمشنر جموں کشمیر،نئی دہلی کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔محکمہ قبائلی امورات کے انتظامی سیکریٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری( جن کے پاس مشن یوتھ کے چیف ایگزیکٹو افسر کا اضافی چارج بھی تھا) کو تبدیل کرکے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کا انتظامی سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے انتظامی سیکریٹری پرسنا رام سوامی کو تبدیل کرکے محکمہ مال کا انتظامی سیکریٹری تعینات کیا گیا تاہم تا حکم ثانی مذکورہ افسر کو اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ کمشنر سروے،لینڈ ریکارڈ س( سابق سٹیلمنٹ کمشنر) کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر و سابق سیکریٹری ریذیڈنٹ کمشنر ،نئی دہلی نیرج کمار کو تبدیل کرکے محکمہ ٹرانسپورٹ کا انتظامی سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامہ کے مطابق کمشنر سروے و لینڈ ریکارڈس سابق سٹیلمنٹ کمشنر کمار راجیو رنجن کو تبدیل کرکے محکمہ محنت و روزگار کا انتظامی سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ انہیں تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ محکمہ ترقی ہنر اور مشن یوتھ کا چیف ایگزیکٹو افسر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔محکمہ خاطر و تواضع کے انتظامی سیکریٹری طلعت پرویز کو تبدیل کرکے کمشنر انکوائرئز تعینات کیا گیا جبکہ محکمہ محنت و روزگار کی انتظامی سیکریٹری ریحانہ بتول( جن کے پاس محکمہ عوامی شکایات و لیبر کمشنر کا اضافی چارج بھی تھا )کو تبدیل کرکے محکمہ اطلاعات کا انتظامی سیکریٹری تعینات کیا گیا اور پریرنا پوری کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انتظامی سیکریٹری بھوپیندر کمار کو تبدیل کرکے محکمہ تعمیرات عامہ کا انتظامی سیکریٹری کا قلمدان سونپا گیا جبکہ محکمہ سیاحت کے انتظامی سیکریٹری ڈاکٹر عابد رشید( جن کے پاس محکمہ کلچر کے انتظامی سیکریٹری اور اکنامک ریکنسٹریکشن ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو افسر کا اضافی چارج بھی تھا )کو تبدیل کرکے محکمہ صحت و طبی تعلیم کے انتظامی سیکریٹری کاقلمدان سونپا گیا ہے۔
محکمہ مال کے انتظامی سیکریٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا( جن کے پاس محکمہ ترقی و منصوبہ بندی اور نظارت کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج بھی تھا) کو تبدیل کرکے محکمہ تعلیم میں انتظامی سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر محمد اعجاز کو تبدیل کرکے محکمہ ترقی و منصوبہ بندی اور نظارت کا انتظامی سیکریٹری تعینات کیا گیا جبکہ انہیں اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ تا حکم ثانی محکمہ شہری ہوا بازی کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔ جموں پائور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شیو اننت تایال کو تبدیل کرکے محکمہ قبائلی امور کے انتظامی سیکریٹری کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سحرش اصغر کو تبدیل کرکے محکمہ عوامی شکایات کا انتظامی سیکریٹری تعینات کیا گیا جبکہ تا حکم ثانی انہیں اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ اکنامک ریکنسٹریکشن ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو افسر کو اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل کو تبدیل کرکے جموں پائور ڈسٹر بیوش کارپوریشن لمیٹیڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا جبکہ محکمہ انتظام آفات،امدادباہمی ،باز آبادکاری و تعمیر نو کے انتظامی سیکٹری نا ظم ضیاء خان کو تبدیل کرکے نیشنل ہیلتھ مشن جموں کشمیر میں مشن ڈائریکٹر کا قلمدان سونپا گیا۔ محکمہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمسنٹریشن کے کمشنر شکیل ارحمان کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ جبکہ ٹرانسپورٹ کمشنر راہل شرما کو تبدیل کرکے ممبر سپیشل ٹربیونل اور ایسو سیٹیڈ ہسپٹلز سرینگر کے ایڈمنسٹریٹر حاشم علی ایتو کو تبدیل کرکے کمشنر موڈ اینڈ ڈرگس کنٹرول تعینات کیا گیا۔جموں کشمیر کاپرائتو سوسائٹز کے رجسٹرار محمد اکبر وانی کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر سماجی بہبود کشمیر تعینات کیا گیا جبکہ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ اویس احمد کو تبدیل کرکے سرینگر میونسپل کارپوریشن کا کمشنر تعینات کیا گیا۔ مذکورہ افسر کو سمارٹ سٹی مشن کے تحت سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے سری نگر شہر کے لیے خصوصی مقصد کی گاڑیوں کے چیف ایگزیکٹو افسر اور سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر سرینگر جبکہ لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹریٹ میں تعینات ایڈیشنل سیکریٹری مینگا شرپا(جن کے پاس جموں کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور ناظم اطلاعات کا اضافی چارج بھی تھا) کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ تعینات کیا گیا۔ ڈائریکٹر سیاحت جموں وویکا آند رائے کو تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ٹوارزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ اوڑی جتن کشور (جن کے پاس سب رجسٹرار اوڑی کا ا ضافی چارج بھی تھا )کو تبدیل کرکے لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹریٹ میںایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیا گیا،جبکہ انہیں تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ نظام اطلاعات کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق ایس ڈی ایم رام نگر ششیر گپتا (جن کے پاس سب رجسٹرار رام نگر کا اضافی چارج بھی تھا) کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر جموں جبکہ عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر آصف حمید کو ڈائریکٹر جنرل انٹرپرینر شپ ڈیولپپمنٹ انسٹی چیوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ نیشنل ہیلتھ مشن کے مشن ڈائریکٹر بابیلا راکول کو تبدیل کرکے کواپرایٹو محکمہ کے انتظامی سیکریٹری کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان،جن کے پاس سرینگر ڈیولپمنٹ اٹھارٹی کے وائس چیئرمین اور سمارٹ سٹی کا اضافی چارج بھی تھا) کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام تعینات کیا گیا ہے۔محکمہ مکانات و شہری ترقی کے سیکریٹری انیل کو تبدیل کرکے محکمہ انتظام آفات،امداد باہمی،باز آبادکاری و تعمیر کو انتظامی سیکریٹری جبکہ محکمہ زرعی پیدوار کی سیکریٹری شبنم کاملی کو تبدیل کرکے محکمہ اے آر آئی و ٹرینگس کی انتظامی سیکریٹری اور کسٹوڈین جنرل راجندر سنگھ تارا کو تبدیل کرکے ٹرانسپورٹ کمشنر تعینات کیا گیا۔ محکمہ سماجی بہبود کی سیکریٹری انو ملہوترا کو تبدیل کرکے رورل سینی ٹیشن کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈیولپمنٹ ایکس پنڈیچر ڈویژن اول کے ڈائریکٹر جنرل پریدیمن کرشن بٹ کو تبدیل کرکے کمشنر،سٹیٹ ٹیکسز اور محکمہ سماجی بہبود کی سیکریٹری بھوانی رکوال کو تبدیل کرکے جموں ڈیولپمنٹ اٹھارٹی کے وائس چیئرمین کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔کمشنر انکوائرئز،جی اے صوفی کو تبدیل کے محکمہ زرعی پیداوار میں سیکریٹری(ٹیکنیکل)،جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین شیو کمار گپتا کو ڈائریکٹر کمانڈ ائریا ڈیولپمنٹ جموں،ڈائریکٹر سوشیل ویلفیئر کشمیر محمد شفیع چک کو تبدیل کرکے رجسٹرار کواپریٹو سوسائٹیز،جموں کشمیر فائنانشل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اوم پرکاش کو ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اور عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر محمد اشرف بٹ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ تعینات کیا گیا ہے۔ فائنانشل کمشنر(مال) کے دفتر میں تعینات ایڈیشنل کمشنر(سینٹرل) ریشپال سنگھ کو تبدیل کرکے کسٹوڈین جنرل،ڈائریکٹر کمانڈ ائریا ڈیولپمنٹ جموں ناگندر سنگھ جموال کو تبدیل کرکے چیف سیکریٹری کے دفتر میں سپیشل سیکریٹری،صوبائی کمشنر جموں کے دفتر میں تعینات ایڈیشنل کمشنر پون کمار کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ریذیڈنٹ کمشنر سابق سیکریٹری،ریذیڈنٹ کمیشن،نئی دہلی،چیف سیکریٹری کے دفتر میں تعینات سپیشل سیکریٹری نریندر کھجوریہ کو تبدیل کرکے محکمہ مکانات و شہری ترقی میں سپیشل سیکریٹری اور ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن جموں کشمیر چرن دیپ سنگھ کو تبدیل کرکے لیبر کمشنر جموں کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مفادات میں کئے گئے ان تبادلوں کے تحت ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ شام لال کو تبدیل کرکے محکمہ پنچایتی راج سابق سپیشل سیکریٹری برائے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج تعینات کیا گیا جبکہ عمومی انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر جموں کشمیر انتظامی سروس افسر شفاعت سلطان کو جموں کشمیر فائنانش کارپوریشن میں منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا۔حکم نامہ کے مطابق محکمہ سماجی بہبود کے سپیشل سیکریٹرسکھ دیو سنگھ سامیال کو تبدیل کرکے ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی پتنی ٹاپ میں چیف ایگزیکٹو افسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ بانڈی پورہ کے پروگرام افسر محمد اشرف حکاک کو تبدیل کرکے ایسو سی ٹیڈ ہسپٹلز سرینگر کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر تعینات کیا گیا۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی پتنی ٹاپ کے چیف ایگزیکٹو افسر شیر سنگھ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر جموں جبکہ جموں کے یڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر سندیپ سیونترا کو تبدیل کرکے محکمہ زرعی پیدوار کے ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی ڈسڑک الیکشن افسر نریش کمار کو تبدیل کرکے محکمہ جنگلات و ماحولیات میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔