سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر عابد رشید شاہ نے کہا ہے کہ سرینگر کے تاجر سخت مشکل حالات میں کام کرتے ہیں،انتظامیہ انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی۔کمشنرموصوف تاجروںکے ساتھ ایک میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ تجارت سرینگر کی اقتصادیات میں بنیادی اہمیت کی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014ء کے سیلاب کے بعد جس طرح تاجر طبقے نے تجارت کو واپس ڈگر پر لایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ سیلاب سے متاثرہ تاجروں کی باز آبادکاری کی وعدہ بند ہے اور اس سلسلے میں عنقریب کارروائی شروع کی جائے گی۔