Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

انتشار اور افتراق کا تدبر سے مقابلہ کیا جائیگا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 15, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//آزادی پسند قائدین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیری قوم کی حقِ خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد پوری یکسوئی اور اتحادواتفاق کے ساتھ جاری رہے گی اور اس کو کسی بھی قیمت پر انتشار اور افتراق کے حوالے کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے جدوجہدِ آزادی میں سرگرم تمام سیاسی وعسکری تنظیموں سے دُور اندیشی اور بالغ نظری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس نازک مرحلے پر ہر اس عمل اور بات سے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، جن سے خدانخواستہ غلط فہمیاں پیدا ہونے کا اندیشہ لاحق ہوتا ہو اور جن سے ہمارا دشمن فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہوسکتا ہو۔ مشترکہ بیان میں مزاحمتی قائدین نے حالیہ کنٹرو ورسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نوے کی دہائی میں ہمیں بہت زیادہ تلخ اور ناخوشگوار تجربات سے سابقہ پڑا ہے، جن سے ہمیں کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ اُس وقت ہم نے اپنا بیشتروقت دشمن کی چالوں کا مقابلہ کرنے کے بجائے آپس کے معاملات میں صرف کیا اور ہم نے دلیل اور بُرہان کے بجائے خالص جذبات کی پیروی کی ۔ اس طریقۂ عمل سے ہماری جدوجہدِ آزادی کو کافی نقصان پہنچا اور دشمن اکثر اوقات اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں بھی کامیاب ہوا ۔ اس سے ہمارا سفر آزادی طویل بھی ہوا ہے اور اس کی قربانیوں کے حوالے سے بھی ہمیں بھاری قیمت چُکانی پڑی ۔ اپنے سابقہ پالیسی بیان پر قائم رہتے ہوئے آزادی پسند لیڈروں نے کہا کہ گوکہ بھارت آج بھی ہماری آواز دبانے کی ہر سطح پر کوشش کررہا ہے، وہ اپنی ملٹری مائیٹ کا بھی بے تحاشا استعمال عمل میں لارہا ہے اور درپردہ سازشیں رچانے میں بھی مصروف ہے، البتہ کشمیری قوم کی مسلمہ سیاسی وعسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کی بار ان کے منصوبوں کا تدّبر کے ساتھ مقابلہ کریں گے اور قوم کو کسی بھی طرح کے انتشار اور افتراق کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قیادت نے دشمن کی شدّت پسند اور اعتدال پسند کی تقسیم کو مٹا کر پوری قوم کو حقِ خودارادیت کے نعرے پر متحد کیاہے۔ یہ ایک بڑی کامیابی اور بڑی پیش رفت ہے، جس نے بھارت کے پالیسی سازوں کو بوکھلاہٹ کا شکار بنادیا ہے۔ مزاحمتی قائدین نے کہا کہ 2016 کا عوامی انتفادہ اور ضمنی الیکشن ڈرامے کے موقعہ پر لوگوں کا مثالی بائیکاٹ قوم کے اتحاد واتفاق سے ممکن ہوا ہے اور ہم پر یہ نازک ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس اتحاد کو کسی قسم کی زک نہ پہنچنے دیا جائے اور ہر اُس عمل اور ہر اُس بات سے اجتناب کیا جائے، جو اس میں رخنہ ڈالنے کی باعث بنتی ہو اور جس سے دشمن کو آکسیجن فراہم ہوتا ہو۔ بیان میں کہا گیا کہ تحریکِ آزادی کی سیاسی اور عسکری قیادت کی پُشت پر قربانیوں کی ایک قابلِ قدر تاریخ ہے اور وہ تدّبر، بالغ نظری اور تجربات سے بھی مالا مال ہے۔ وہ انتہائی مشکل صورتحال میں کھڑا رہنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور حالات کی نامساعدت اُس کو مرعوب اور خوفزدہ نہیں کرسکتی ۔ اس قوم کی نوجوان نسل کو اپنی مسلمہ قیادت کی فہم وفراست اور تجربات سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے اور ہم سب کو مل جل کر اس کاز کو کامیابی کے حصول تک جاری وساری رکھنا ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! دُنیا میںحقائق کو مٹانے کا بڑھتا ہوا رُجحان دنیائے عالم
کالم
وادیٔ کشمیر میں امرناتھ یاترا کی دائمی روح| جہاں ایشورتاپہاڑوں سے کلام کرتی ہے آستھا و عقیدت
کالم
! ہماراقلم اور ہماری زبان
اداریہ
خراب نالیوں سے راجوری قصبہ کی سڑکیں تالاب میں تبدیل سڑکوں پر پانی کامسئلہ شدت اختیار کر گیا، بارشوں میں عوام کی مشکلات میں اضافہ
پیر پنچال

Related

صفحہ اول

شدیدگرمی ہو یا سردی کا آغاز|| کیا چُھٹیاں ہی حل ہے؟ بھاری فنڈس اور موٹی فیس کے باوجود سرکاری اور نجی سکولوں میں سہولیات کا فقدان کیوں؟

July 9, 2025
صفحہ اول

پونچھ ڈسٹرکٹ جیل میں جھگڑا شوپیان کا قیدی زخمی

July 9, 2025
صفحہ اول

سکولوں کے اوقات کا جائزہ حکومت نظر ثانی کیلئے تیار

July 9, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ٹریڈ یونینوں کا بھارت بند: حکومت کی مزدور و کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف 25 کروڑ ملازمین سڑک پر

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?