عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو کہا کہ اس نے 334 رجسٹرڈ ،غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کو فہرست سے ہٹا دیا ہے جو 2019 سے چھ سال تک ایک بھی انتخاب لڑنے کی ضروری شرط کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ان جماعتوں کے دفاتر بھی کہیں موجود نہیں تھے۔پول پینل نے کہا کہ یہ 334 رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتیں ملک بھر کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔کل 2,854 رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں میں سے 2,520 مشق کے بعد باقی ہیں۔ اس وقت 6 قومی جماعتیں اور 67 ریاستی جماعتیں ہیں۔اس سال جون میں پول اتھارٹی نے ایسی 345 پارٹیوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی اور آخر کار 334 کو ڈی لسٹ کیاگیا۔ملک میں سیاسی جماعتیں (قومی/ریاست/ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 29A کے تحت EC میں رجسٹرڈ ہیں۔اس شق کے تحت، کسی بھی ایسوسی ایشن کو ایک بار سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد بعض مراعات اور فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ڈی لسٹ کی گئی جماعتیں الیکشن لڑنے کے لیے اپنے امیدوار نہیں اتار سکتیں۔ڈی لسٹ کی گئی جماعتوں میں جموں و کشمیر کی تین جماعتیں شامل ہیں۔جن میںانڈین پیپلز کانفرنس پارٹی،سوشلسٹ ڈیمو کریٹک پارٹی اورآل جموں و کشمیر ریپبلکن پارٹی شامل ہیں۔