سرینگر/طویل اور کانٹے دار انتخابی مہم، اور پھر سات مراحل پر مشتمل انتخابات کے بعدلوک سبھا انتخابات کے نتائج جاننے کیلئے ووٹ شماری کا آغاز جمعرات کی صبح سے جاری ہے ۔
پارلیمنٹ کی 542 نشستوں کے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے شروع ہو گئی ہے۔ ان انتخابات میں تقریباٍ ساٹھ کروڑ رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے ہیں جو 39 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں یعنی ای وی ایم میں محفوظ ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق ابتدا میں پوسٹل ووٹوں کی گنتی ہو ئی جو بیشتر فوجیوں کے ہوتے ہیں۔ اس مرحلے کے بعد الیکٹرانک مشینوں کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی مراحل میں ہی بھاجپا کی برتری کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔واضح رہے کہ ووٹوں کی گنتی پورے ملک میں سبھی 542 سیٹیوں کے لیے ایک ساتھ شروع ہوئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق بی جے پی اور کانگریس کے دفاتر واقع نئی دلی میں ان کے حامی پارٹی کی جیت کے لیے پوجا پاٹ بھی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
حتمی نتیجے شام تک آنے کی توقع ہے ۔ دیکھنا یہ ہوگا یہ نتیجے ایگزٹ پولز کی پیش گوئیوں کے مطابق ہونگے یا اس سے مختلف ۔ایگزٹ پولز میں بی جے پی کی زبردست فتح کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں ۔