سرینگر/نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ سرینگر کی لوک سبھا سیٹ دوبارہ جیتنے کے قریب ہیں جبکہ رجحانات بتارہے ہیں کہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اننت ناگ کی سیٹ میں پیچھے چل رہی ہیں۔
اس سے قبل جمعرات کی صبح پورے ملک کی طرح ریاست کی چھ سیٹوں پر ووٹ شماری شروع ہوگئی۔
اننت ناگ سیٹ سے نیشنل کانفرنس کے جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی آگے چل رہے ہیں۔13ویں رائونڈ کے بعد جو تصویر سامنے آئی ہے اُس کے مطابق مسعودی نے اننت ناگ سیٹ سے 7279جبکہ اُس کے قریبی حریف کانگریس کے غلام احمد میر نے 7104ووٹ حاصل کئے تھے۔محبوبہ کا نمبر تیسرا تھا جنہوں نے محض5034ووٹ حاصل کئے تھے۔
بارہمولہ سیٹ پر انجینئر رشید ابھی تک آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے ابھی تک32950ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کے قریبی حریف نیشنل کانفرنس محمداکبر لون نے31150ووٹ حاصل کر رکھے تھے۔ پیپلز کانفرنس کے اُمیدوار نے یہاں سے 24800ووٹ حاصل کر رکھے تھے جبکہ پی ڈی پی اُمیدوار کے پاس ابھی تک محض16100ووٹ تھے۔