نئی دہلی// اترپردیش اور اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج کو 2019 کے عام انتخابات کی تیاری کے طور پر دیکھے جانے سے متعلق بحث کے درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس جیت سے خوش فہمی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔مسٹر تھرور نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا "پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں اور ان میں سے دو ریاستوں میں بی جے پی اقتدار میں تھی۔ دونوں میں ہی وہ ہاری ہے ۔ اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے نتائج سے اس 2019 میں ہونے والے عام انتخابات کے لئے غفلت پالنے کی ضرورت نہیں ہے ۔