سرینگر/لوک سبھا نشست بارہمولہ میں جمعرات کو جاری ووٹ شماری کے دوران تازہ اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار محمد اکبر لون آگے چل رہے ہیں۔
اس سے قبل انجینئر رشید یہاں سے آگے جارہے تھے لیکن جاری ووٹ شماری کے دوران اب اکبر لون اول نمبر پر ہیں جس کے بعد انجینئر کا نمبر آتا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پیپلز کانفرنس کے اُمیدوار یہاں سے تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پی ڈی پی اُمیدوار کا نمبر چوتھا تھا