جموں/بلال فرقانی/ الیکشن کمیشن نے تصویری انتخابی فہرستوں کی خصوصی سمری نظرثانی کے سلسلے میں دعوئوں اور اعتراضات کو بھرنے کی تاریخ میں 6 مئی 2023 تک توسیع کر دی ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر، جموں و کشمیر کے دفتر کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق، اہل افراد اب انتخابی فہرستوں میں اپنے ناموں کو شامل کرنے، حذف کرنے اور درست کرنے/صحیح کرنے کے لیے بالترتیب فارم نمبر 6، 7 اور 8 پر اپنی درخواستیں داخل کر سکتے ہیں۔ یہ عمل 6 مئی 2023 تک جاری رہے گا۔سرینگر // جموں کشمیر میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے انتخابی فہرستوں کی ’’خصوصی سمری نظرثانی کے شیڈول کو دوباہ مرتب دیا ہے اور اب یہ عمل 27مئی کو ختم ہو گا ۔ اب یہ مشق، جو بصورت دیگر 10 مئی کو ختم ہوتی، 27 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔دعوے اور اعتراضات 5 اپریل سے 6 مئی تک دائر کیے جاسکتے ہیں۔دعوے اور اعتراضات 15 مئی تک نمٹائے جائیں گے۔جبکہ حتمی ووٹر لسٹ 27 مئی کو شائع کی جائے گی۔