ادھم پور//الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت پر ضلع کے تمام پولنگ سٹیشنوں پر انتخابی فہرستوں پرنظرثانی کے سلسلے میں اعتراضات حاصل کرنے کی غرض سے خصوصی کیمپوں کااہتمام کیاگیا۔ اس دوران جوائنٹ چیف الیکٹورل افسر رمن کیسرنے ڈپٹی چیف الیکٹورل آفیسر کرشن لال اور ڈپٹی الیکشن آفیسرادھم پور سپناکوتوال کے ہمراہ ضلع کے پولنگ سٹیشنوںپرلگائے گئے کیمپوں کامعائنہ کیا۔دورے کے دوران جوائنٹ چیف الیکٹورل افسر نے بی ایل اوزکو گھرگھرجاکرانتخابی فہرستوں سے متعلق اعتراضات حاصل کرنے کی ہدایت دی۔