سرینگر//انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شراکت داری کو یقینی بنانے کے حوالے سے گرلز ہائر سیکنڈری سکول کوٹھی باغ میں سویپ کے تحت جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔سویپ انتظامیہ اورضلع انتظامیہ سرینگر کی طرف سے منعقدہ اس پروگرام میں بڑی تعداد میںطلبأ اوراساتذہ نے شرکت کی۔پروگرام کے دوران الیکٹورل رجسٹریشن اورانتخابی عمل میں عوام کی شمولیت کے بارے میں شرکأ کو جانکاری دی گئی۔اس موقعے پر مقررین نے انتخابی عمل کی جمہوریت کی بقأ کے لئے اہمیت کو اجاگر کیا۔تقریب پر اے ڈی سی سرینگر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔