سرینگر// مرکزی الیکشن کمیشن کی طرف سے وادی میں2 پارلیمانی حلقوں کے ضمنی انتخابات کا بگل بجنے کے بعد سرینگر میں انتظامیہ نے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے میٹنگ منعقد کی جس کے دوران ضلع انتخابی افسر نے سرینگر پارلیمانی حلقے میں9اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق رہنماخطوط کی جانکاری دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع انتخابی افسر ڈاکٹر فاروق احمد لون کی صدارت میں منعقد ہونے والی اس میٹنگ کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ،سیاسی جماعتوں کی طرف سے مشتہر ہونے والے اشتہارات کی جانچ،ذرائع ابلاغ کی نگرانی،اخراجات پر نظر،عوامی جلسوں کے انعقاد کی اجازت سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر ضلع انتخابی افسر نے سیاسی جماعتوں کو انتظامیہ کو صاف و شفاف انتخابات کو منعقد کرانے کیلئے تعاون دینے پر زور دیا جبکہ انہیں اس بات کا مشورہ بھی دیا کہ کسی کی ذات کو نشانہ نہ بنا یا جائے اور ایسے بیانات سے بھی گریز کریں جن سے امن وقانون بڑنے کا خدشہ لاحق ہو۔انہوں نے سیاسی نمائندوں کو بتایا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ انتخابات میں شرکت کرنے والے امیدوار انتخابی اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے علیحدہ بنک کھاتے کھولیں اور انتخابی ضوابطہ اخلاق پر بھی سختی سے عمل درآمد کی جائے۔اس موقعہ پر میٹنگ میں نشاندہ پولنگ مراکز کی امکان پذیری اور اس حوالے سے13مارچ تک اپنے عذرات پیش کریں۔