لیہہ//لداخ پارلیمانی حلقہ کے انتخابات کے سلسلے میں پہلی نامزدگی داخل کی گئی ہے۔ اس پارلیمانی حلقہ میں6 مئی2019 کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔یہ نامزدگی انڈین نیشنل کانگریس( آئی این سی) کے اُمیدوار ریگزن سپالبار نے داخل کی ہے۔لداخ پارلیمانی حلقہ کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ18 اپریل2019 دِن کے تین بجے تک مقرر کی گئی ہے۔سپالبار لیہہ کے ایک معروف بدھسٹ لیڈر ہیں اور وہ دو مرتبہ لیہہ خود مختار ہل ڈیولپمنٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو کونسلر رہے ہیں۔ادھر بھاجپا صوبائی نائب صدر اور کشمیر انچارج اویناش کھنہ نے لیہہ میں کئی میٹنگوں میں امیدوار کے حوالے سے مشاورت کی۔