سرینگر// ماس مومنٹ سربراہ فریدہ بہن جی نے مزاحمتی لیڈروں کی خانہ و تھانہ نظر بندی پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی آڑ میں ایک مرتبہ پھر جہاں چھاپہ مار کاروائی تیز کی گئی ہے وہی نوجوانوں کو تھانوں پر طلب کرنے کا سلسلہ پھر سے شروع کیا گیا ہے۔ فریدہ بہن جی نے کپوارہ کی معصوم بچی کنیزہ کے فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کشمیری کسی عمر کا کیوں نہ ہو ،فورسز کے بے پناہ جماو اور کالے قوانین کے چلتے تب تک غیر محفوظ ہے جب تک نہ کشمیر سے مکمل فوجی انخلاء اور کالے قوانین کا خاتمہ ہو۔