سرینگر//وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں قابل ستائش کارکردگی کے لیے نیشنل کانفرنس کی تعریف کی۔پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ یہ انتخابات بہت خاص تھے کیونکہ یہ پہلی بار آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد منعقد ہوئے جس میں ووٹروں کی تعداد زیادہ رہی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ X سابقہ ٹویٹر پر پی ایم مودی نے کہا “میںنیشنل کانفرنس کی جموں اور کشمیر اسمبلی انتخابات میں ان کی قابل ستائش کارکردگی کے لئے تعریف کرنا چاہوں گا”۔پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے جموں و کشمیر میں بی جے پی کی کارکردگی پر فخر ہے، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہماری پارٹی کو ووٹ دیا اور ہم پر اعتماد کیا، میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم جموں و کشمیر کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے، میں اپنے کاریہ کاروں کی محنتی کوششوں کی بھی تعریف کرتا ہوں ۔ایکس پر پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے”جموں و کشمیر میں یہ انتخابات بہت خاص رہے ہیں، آرٹیکل 370 اور 35(A) کے خاتمے کے بعد پہلی بار ان کا انعقاد کیا گیا اور اس میں زیادہ ٹرن آٹ دیکھا گیا، اس طرح جمہوریت میں لوگوں کا یقین ظاہر ہوتا ہے، میں اس کے لیے جموں و کشمیر کے ہر فرد کی تعریف کرتا ہوں‘‘۔