امیٹھی//کیلاش مانسرور کی یاترا سے واپس لوٹنے کے بعد پہلی بار اپنے پارلیمانی حلقے کا دورہ کرنے والے کانگریس صدر راہل گنادھی کا استقبال کرنے کے لئے امیٹھی کے باشندے تیار ہیں۔مسٹر گاندھی 24 ستمبر کو امیٹھی آئیں گے جہاں ان کا استقبال"شیو بھکت'' کے طور پر کیا جائے گا پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے جمعہ کو کہا کہ'' پوروانچل اوراودھ میں یہ رواج ہے کہ تیرتھ یاترا سے لوٹنے والے کا روایتی طورطریقے سے استقبال کیا جاتا ہے ۔ امیٹھی راہل کے گھر کی طرح ہے اور وہ ہندؤوں کے سب سے بڑے اور مقدس تیرتھ کے مقام کیلاش مانسرور کی یاترا سے واپس آئے ہیں اس لئے مذہبی طور طریقوں سے ان کا استقبال کیا جائے گا۔ریاستی کانگریس قانون سازاکائی کے رکن دیپک سنگھ نے کہا کہ مسٹر گاندھی پیر کو امیٹھی پہنچیں گے اور مختلف پروگراموں میں حصہ لیں گے ۔منگل کی شام کانگریس صدر دہلی واپس چلے جائیں گے ۔مسٹر سنگھ نے کہا"اپنے دو روزہ دورے کے دوران امیٹھی سے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیں گے اس کے علاوہ وہ کسانوں کے ساتھ چوپال لگائیں گے اور دیہی علاقوں کی ترقی کا حقیقی جائزہ لیا جائے گا۔یو این آئی