Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

امیر قطر کا حیدرآباد ہائوس میںپرتپاک استقبال | کئی مفاہمت ناموں پر دستخط | ہندوستان کیلئے توانائی کا ایک بڑا ذریعہ:مودی

Towseef
Last updated: February 18, 2025 9:08 pm
Towseef
Share
9 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہائوس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔دونوں رہنائوں کے درمیان دطرفہ بات چیت ہوگی اور پھر بعد میں کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا “وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہائوس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا پرتپاک استقبال کیا ۔یہ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی ہندوستان-قطر شراکت داری کیلئے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔وزیر اعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان حیدرآباد ہاس میں ہونے والی دو طرفہ چوٹی کانفرنس میں یہ فیصلے کئے گئے۔ دونوں ممالک نے حماس اور اسرائیل کے درمیان تنازع اور افغانستان کے مسئلے سمیت عالمی اور علاقائی جغرافیائی سیاسی امور پر بھی بات چیت کی۔ امیر قطر کے سرکاری دورے کے دوران دو معاہدوں اور پانچ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے جن میں سے ایک دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھانے اور دوسرا دوہرے ٹیکس سے بچنے کے حوالے سے ہے۔وزارت خارجہ میں سکریٹری (قونصلر، پاسپورٹ، ویزا اور سمندر پار ہندوستانی امور)ارون کمار چٹرجی نے میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک ساجھیداری میں توانائی، تجارت، سرمایہ کاری اور سیکورٹی کے شعبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے انفراسٹرکچر، بندرگاہوں، جہاز سازی، فوڈ پارکس، قابل تجدید توانائی، روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے آخری بار مارچ 2015 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا۔ جب وزیر اعظم مودی نے فروری 2024 میں اپنا دوسرا دورہ کیا تو انہوں نے قطر کے امیر کو ہندوستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔ قطر کے امیر کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی آیا ہے جس میں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینئر حکام اور کاروباری رہنما شامل ہیں۔قطر کے امیر کا آج صبح راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ایک رسمی استقبال کیا گیا۔قطر کے امیر آج شام در جمہوریہ سے ملاقات کریں گے اور وفد کے ہمراہ امیر کے اعزاز میں صدر ضیافت بھی دیں گی ۔ حیدرآباد ہاس میں وزیر اعظم مودی اور امیر قطر کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے دوران، دونوں رہنماں نے تاریخی تجارتی تعلقات، عوام سے عوام کے گہرے تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو یاد کیا۔
چٹرجی نے کہا کہ اپنے دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھانے کی کوشش میں ہندوستان اور قطر نے آج اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی دونوں رہنماں کے درمیان آج ہونے والی بات چیت کے اہم موضوعات میں شامل تھے۔ آج ہندوستان اور قطر کے درمیان سالانہ تجارت تقریباً 14بلین ڈالر ہے۔ دونوں فریقوں نے اگلے 5 برسوں میں اسے دوگنا کرنے کا ہدف مقرر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے قطر بھی ایک اہم پارٹنر ہے۔ قطر کے خودمختار دولت فنڈ، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے پاس اس وقت ہندوستان میں تقریبا 1.5 بلین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے آج کئی ایسے شعبوں کی نشاندہی کی ہے جن میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی ہندوستان میں سرمایہ کاری بڑھا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے اس دورے پر قطر کے اعلی کاروباری رہنماں کے ایک بڑے وفد کو لانے پر امیر قطر کی ستائش کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ آج ہندوستان اور قطر کے وزرائے صنعت و تجارت کی شریک صدارت میں ایک مشترکہ بزنس فورم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے سرکردہ صنعت کاروں، کمپنیوں اور اداروں نے بہت مفید بات چیت کی۔ چٹرجی نے کہا کہ ہندوستان اور قطر کے درمیان توانائی کے میدان میں بہت ہی متحرک ساجھیداری ہے۔ قطر ہندوستان کے لیے توانائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ دونوں رہنمائوں نے کہا کہ فروری 2024 میں قطر انرجی اور پیٹرونیٹ ایل این جی لمیٹڈ نے 2028 سے شروع ہونے والے 20 برسوں کے لیے قطر سے ہندوستان کو سالانہ 7.5 ملین میٹرک ٹن ایل این جی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ دونوں رہنماں نے باہمی سرمایہ کاری کو تلاش کرنے سمیت توانائی کی ساجھیداری کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور قطر کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات تاریخی تجارت اور عوام سے عوام کے تعلقات پر مبنی ہیں۔ وزیر اعظم نے قطر میں مقیم بڑی ہندوستانی برادری کی حمایت کے لیے امیر قطر کا شکریہ ادا کیا، خاص طور پر کووڈ۔ 19 وبائی مرض کے دوران ہندوستانیوں کی مدد کے لئے شکریہ ادا کیا۔ایک سوال کے جواب میں چٹرجی نے کہا ’’ہم فی الحال ہندوستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ جہاں تک قطر کا تعلق ہے، دونوں فریق مستقبل میں دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کرنے کے امکانات تلاش کر رہے ہیں اور آج کی بات چیت میں اس موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا‘‘۔ جہاں تک اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے کا تعلق ہے، یہ درحقیقت دو طرفہ تعلقات کی موجودہ حالت کو اسٹریٹجک سطح تک بلند کرتا ہے۔ ہم جس چیز کو دیکھ رہے ہیں وہ تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنا ہے۔عالمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں چٹرجی نے کہا کہ دونوں رہنماں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات کی اور قدرتی طور پر مغربی ایشیا کی صورتحال اور وہاں ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں فریقین نے اسرائیل اور حماس کے معاملے پر اپنے باہمی موقف کا تبادلہ کیا اور دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کے موقف کو سمجھا اور ان کی تعریف کی۔قطر کی جیلوں میں بند ہندوستانیوں کی حالت کے بارے میں پوچھے جانے پر چٹرجی نے کہا ’’ہمارے کچھ لوگ جیل میں ہیں، اس وقت ان کی تعداد 600 کے قریب ہے۔ وقتا فوقتا قطری قیادت نے انہیں معاف کیا اور اپنی شرائط سے رہائی دلائی۔ 2024میں تقریباً 85ہندوستانیوں کو معاف کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس قیدیوں کی سزا کی منتقلی کا معاہدہ ہے جو ابھی تک قطری فریق کی منظوری کا منتظر ہے۔ہندوستانی بحریہ کے سابق افسروں کی رہائی کے بارے میں چٹرجی نے کہا ’’بحریہ کے سابق افسر کے بارے میں جو اب بھی قطر کی جیل میں ہے، میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان کا مقدمہ قطر کی مقامی عدالتوں میں ابھی بھی زیر التوا ہے۔ وزیر اعظم نے ہندوستانی شہریوں کی سلامتی اور بہبود کے لیے قطر کے امیر اور ان کی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی‘‘۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پونچھ کے سرکاری سکولوں میں تشویش ناک تعلیمی منظرنامہ،بنیادی سرگرمیاں شدید متاثر درجنوں سرکاری سکول صرف ایک استاد پر مشتمل
پیر پنچال
فوج کی فوری طبی امداد سے مقامی خاتون کی جان بچ گئی
پیر پنچال
عوام اور فوج کے آپسی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ناڑ میں اجلاس فوج نے سول سوسائٹی کے ساتھ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پیر پنچال
منشیات کے خلاف بیداری مہم بوائز ہائر سیکنڈری سکول منڈی میں پروگرام منعقد کیاگیا
پیر پنچال

Related

برصغیر

مانو یونیورسٹی کے چانسلر ممتاز علی کا یونیورسٹی دورہ | ادب و ثقافت کے تازہ ترین شمارے کی رسم رونمائی انجام دی

July 15, 2025
برصغیر

دہلی میں بارش سے راحت | یوپی، بہار اور شمال مشرقی ریاستوں میں مانسون کا سلسلہ جاری

July 15, 2025
برصغیر

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم جاری | 35لاکھ ہٹائے جائیں گے ایس آئی آر کے تحت اب تک 83.66فیصد فارم حاصل

July 15, 2025
برصغیر

اوڈیشہ میں طالبہ کی خودسوزی پر سیاسی طوفان، 17جولائی کو ریاست گیر بند کا اعلان

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?