پونچھ// د نیا بھر کی طرح ضلع پونچھ میں 13رجب المرجب کوامیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے یوم ولادت پرنور عالمی یوم پدر وعالمی جشن مرتضوی کے طورپرمنایاجارہا ہے۔اس موقع پرشب جمعہ تیرہ رجب بعد نماز مغربین امام بارگاہ عالیہ پونچھ میں جشن مسرت مناگیا جسکا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہواجبکہ ثناءخواں حضرات نے نعت، منقبت، قصائد کے نذرانے پیش کئے۔دوران محفل حجة الاسلام مولانا سید کرار حسین جعفری نے خطا کیا۔امام بارگا عالیہ منگناڑمیں بھی جشن مسرت منایا گیا جب کہ تحصیل منڈی کے پلیرہ کی امام بارگاہ عالیہ میں بھی جشن مولود کعبہ پر محفل میلاد منعقد ہوئی۔ اس دوران ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، دیہاتوں، قصبوں جن میں گورسائی مینڈھر، سرنکوٹ سانگلہ شامل ہیں میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام جشن اورمیلاد کی تقریبات منعقد ہوئیں جن میں نعت خوان ،ثناءخوان،قصیدہ ، منقبت خواں ،ذاکر ین عظام اور علمائے کرام نے مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے فضائل و مناقب اجاگر کئے۔امام بارگاہ عالیہ قدیم منڈی میں بعدنماز جمعہ محفل سعید منعقد ہوئی جہاں حجةالاسلام مولانا انعام علی نقوی نے خطاب کیا۔ انتظامیہ کمیٹی مسجد اہلبیت مصطفٰی نگر پونچھ کی جانب سے جمعہ کو ہی بعد نماز مغربین جشن میلاد مولائے کائنات کے عنوان سے محفل مقاصدہ منعقد ہوئی جس میں مقامی شعرائے کرام نے طرحی مصرعہ "آگئی تیرہ رجب تشریف لائے بوتراب" پر لکھے اپنے اشعار پیش کئے اس موقعہ پرقائدملت جعفریہ حجة الاسلام مولاناسیدمختار حسین جعفری نے خطاب کیا ۔