سرینگر// انتظامیہ نے جموں کشمیر سیول سروسز ( کریکٹر اینڈ اینٹی سٹڈنٹس) ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن امیدواروں کا انتخاب سلیکشن ایجنسی کی جانب سے جاری ہو، انکی جانچ21روز تک تقرری اتھارٹی کے پاس جمع کرے۔ جنرل ایڈ منسٹریشن محکمہ کی جانب سے پیر کو جاری ایک آرڈر میں کہا گیا ہے کہ امسال 21جون کو جاری کئے گئے سرکاری حکم نامہ جموں و کشمیر سول سروسز قواعد میں ترمیم کی گئی ہے اور اس کے پہلے’’پیرا‘سے قبل یہ شامل کیا جائے ’’ جن امیدواروں کی سفارش سلیکشن ایجنسی نے کی ہو وہ اپنی تصدیق (ویری فیکیشن) کی تین کاپیاں 21دن میں تقرری اتھارٹی کے سامنے جمع کرائیں گے ، اس میں ناکامی کے باعث امیدوار اپنے تقرری کے حق سے ستبردار ہوگا۔ ترمیم کے مطابق پہلے سے شائع کردہ انتخابی فہرستوں کے حوالے سے ، 21 دن کی مدت ان ہدایات کے نوٹیفکیشن جاری ہونے سے شمار کی جائے گی۔ مزید یہ کہ ا نتخابی ایجنسیاں تمام انتخابی فہرستوں میں ترمیمی بیان کردہ ہدایات کو شامل کریں گی اور اپنی ویب سائٹ ،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے سلیکشن کے لیے سفارشات کی وسیع تشہیر کو یقینی بنائیں گی۔