سرینگر//کوچنگ سنٹر ایسوسی ایشن نے وادی کے ان ضرورت امیدواروں جو NEETامتحان میں شامل ہورہے ہیں ،کو امداد کی پیش کش کی ہے۔ NEETامتحان کیلئے امیداروں کیلئے اترانچل ،اتراکھنڈ اور دیگر کئی ریاستوں میں سنٹر رکھے گئے ہیں ۔ایسوسی ایشن نے ایسے ضرورت مند امیدواروں کو امداد ینے کا فیصلہ کیا ہے جو امتحان دینے جارہے ہیں ۔ایسوسی ایشن کے سربراہ جی این وار نے بتایا کہ ضرورت مند امیدوار دفتر واقع ریڈیو کالونی راجباغ یا ُی آر او کے موبائیل نمبر9906734735پر رابطہ کرسکتے ہیں۔