عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//امیتاوا چٹرجی نے پیر کو جموں و کشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا۔بلدیو پرکاش کی تین سالہ میعاد ختم ہونے کے بعد چٹرجی نے ذمہ داری سنبھال لیں۔بینک شعبے میں 34 سال کے تجربے کے ساتھ، چٹرجی نے کہا کہ وہ بینک کے ترقی کے سفر کو جاری رکھنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔چٹرجی نے بتایا”میری توجہ جموں اور کشمیر بینک کی طرف سے پچھلے کچھ سالوں سے کئے گئے اچھے کام کو جاری رکھنے پر مرکوز رہے گی۔ ترقی کے لیے ہمیشہ گنجائش ہوتی ہے اور ہم اسی پر غور کریں گے،‘‘۔انہوں نے سٹیٹ بینک آف انڈیا کے ڈپٹی ایم ڈی اور ایس بی آئی کیپس کے ایم ڈی کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں ،جو ایس بی آئی کی مکمل ملکیتی سرمایہ کاری بینکنگ کا ذیلی ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ بینک کا بنیادی کسٹمر بیس جموں، کشمیر اور لداخ خطوں میں ہے، اس لیے اس خطے میں صارفین کو خدمات کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا”تاہم، ہم سفرکی کہانی کے حصے کے طور پر ملک کے باقی حصوں میں بھی مواقع تلاش کریں گے،” ۔چٹرجی نے مزید کہا کہ آپریشنز کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے زیادہ موثر استعمال پر توجہ دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا”بینک نے دکھایا ہے کہ وہ NPAs کو مثبت طریقے سے حل کر سکتا ہے کیونکہ اس نے اسے 10 فیصد سے چار فیصد سے کم کر دیا ہے۔ ہم اسے مزید کم کرنے کے لیے کام کریں گے‘‘۔نان پرفارمنگ اثاثوں کو کم کرنے کے لیے ایک وقتی تصفیہ کی سکیم کے بارے میں، چٹرجی نے کہا، “اگر یہ ماضی میں کیا گیا ہے، تو اسے مستقبل میں رد نہیں کیا جا سکتا۔”