ممبئی// اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے جمعرات کو کارپوریٹ دنیا کے دگجوں،بالی وڈ کی مشہور ہستیوں اور یہودی کمیونٹی کے لوگوں سے ملاقات کی اور ہندوستان کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات پر بڑے جوش و خروش سے بات کی۔ انہوں نے اسے ’’جنت میں ساجھے داری‘‘کے طور پر قرار دیا۔ اس دوران انہوں نے ’’شلوم بالی ووڈ‘‘ پروگرام میں ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور شخصیات سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے امیتابھ بچن، ایشوریہ بچن، ابھیشیک بچن، کرن جوہر، امتیاز علی، مدھر بھنڈارکر، وویک اوبرائے، پرسن جوشی سمیت کئی فلمی ہستیاں موجود تھیں۔ نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل بالی ووڈکوبہت پیار کرتے ہیں اور میں بھی۔انہوں نے اپنی تقریر کی شروعات ’’عزیز دوست،نمسکار اور شیلوم کے ساتھ شروع کی۔ اس دوران انہوں نے بگ کی بھی تعریف کرنے سے نہیںچوکے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ میں بڑا مشہور اور بڑی ہستی ہوں لیکن جب مجھے بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کے بارے میں پتہ چلا تو ان کے جلوے کا احساس ہوا کیونکہ ان کے پاس مجھ سے 30 ملین (3 کروڑ) سے زیادہ ٹوئٹر فالوورز ہیں اب میں بہت خوش ہوں۔