سرینگر// انجمن شرعی شیعیان سربراہ آغا سید حسن ،اتحاد المسلمین ترجمان اور کاروان اسلامی کے امیر مولانا غلام رسول حامینے بھارتی ٹی وی چینل ’آج تک ‘کے اینکر روہت سردانا کی امہات المؤمنینؓ اور سید فاطمۃ الزہراؑ کی شان اقدس میں گستاخی پر شدید غم و غصے اور سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ آغا حسن نے واضح کیا کہ دنیا کا کوئی بھی اور کسی بھی طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والا مسلمان اپنے نبیﷺ ، ازواج نبیﷺ یا ایلبیتؑ و اصحاب نبویﷺ میں سے کسی ایک کے خلاف بھی ناشائستہ الفاظ برداشت نہیں کرسکتا،ان مقدس ہستیوں کی شان میں توہین کرنے والا کوئی بھی شخص مسلمانوں کی نظر میں سب سے بڑا ملعون ہے۔ مرکزی امام باڑہ بڈگام میں جمعہ اجرماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ مودی سرکار کے چار سال کے دوران اکثر بھارتی ٹی وی چنلوں پر ہندو فرقہ پرستوں کا اثر و رسوخ کا فی حد تک بڑھ چکا ہے، اور ایسے پروگرام متواتر نشر کئے جارہے ہیں جن سے مسلمانوں کے دینی جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ آغا حسن نے مطالبہ کیا کہ روہت سردانہ کو اس فتنہ انگیزی پر قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔ ادھر اتحاد المسلمین ترجمان نے پیغمبر اسلام ﷺکی دختر اور ازواج مطہرات ؓکے بارے میں دئیے گئے شر انگیز بیان کو نا قابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن پیغمبر اسلام ؐ کے خانوادے کے کسی فرد کے بارے میں دئیے گئے توہین آمیز بیان کو برداشت نہیں کرسکتا ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ سب کچھ بی جے پی کے اس شر انگیز ایجنڈے کا حصہ ہے جس کے تحت یہاں کے مسلمانوں کے جذبات کو وقت فووقتً کسی نہ کسہ بہانے مجروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں روہت سردنا کے جیسے کبیل کے لوگ بھارت میں آر ایس ایس کے مسلمانوں کے حوالے سے زہر آلود پر معمور ہیں تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ اس جیسے گستاخ کو لگام دی جانی چاہئے تاکہ پھر یہ اس قسم کی حرکت کا ارتکاب نہ کر سکے۔اس دوران مولانا غلام رسول حامی نے کہا ہے کہ روہت سردانا جیسے متعدد اسلام دشمن میڈیا اینکر کی نکیل کسنے کا وقت اب آچکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کر روہت سردانا اور طارق فتح جیسے زرخرید ایجنٹ TRP اور سَستی شہرت حاصل کرنے کے لئے آئے دن حضور ﷺ و قرآن اور اسلامی شعار کو تنقید کا نشانہ بنا کر منفی پروپگنڈہ پیش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کاروانِ اسلامی کے شعبہ قانون نے ٹویٹ اور ویڈیو حاصل کئے ہیں اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے اقدام کئے جا رہے ہیں ۔دریں اثناء کاروانِ اسلامی کے مرکز الجامعۃ القادریہ میں عطیہ خون کا کیمپ منعقد کیا گیا جہاں پر کاروان کے رضاکاروں نے خون کاعطیہ پیش کیا۔ میلاد کی تقریبات کے سلسلے میں کاروانِ اسلامی کے اہتمام سے جہاںمختلف مقامات پر وعظ و تبلیغ کی مجالس جاری ہیں وہیں پر سماجی ذمہ داریوں کے پیش نظر جامعہ قادریہ میںجے وی سی ہسپتال کے اشتراک سے عطیہ خون کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا میں درجنوں خون کے یونٹ جمع کیے گئے ۔ امیر کاروانِ اسلامی مولانا غلام رسول حامی نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ میں تمام مسائل کا حل مضمر ہے اور اسی سیرت سے ہمیں بلا لحاظ و مذہب و مسلک دیگر انسانوں کی خدمت کا درس ملا ہے۔