کولکتہ//خوراک، سول سپلائیز، امور صارفین و اطلاعات کے وزیر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر حکومت امور صارفین کے شعبہ¿ میں مغربی بنگال حکومت کے بہترین پہلو اپنائے گی تا کہ ریاست میں عوامی خدمات کے طریقہ کار میں بہتری لائی جاسکے۔وزیر موصوف جو مغربی بنگال میں محکمہ امور صارفین اور ناپ تول میں کامیابیوں سے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے اس ریاست کے دورے پر ہیں، نے مغربی بنگال کے اپنے ہم منصب سدھان پانڈے کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقعہ پر ریاستی وزیر کو مغربی بنگال میں امور صارفین محکمہ کے کام کاج کے بارے میں ایک پریذنٹیشن کے ذریعے جانکاری دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ یہ محکمہ تین ڈویثرنوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں کنزیومر افیئرس، لیگل میٹرالوجی اور کنزیومر فوراز شامل ہیں۔وزیر کو وہاں صاریفن کے حقوق کو تحفظ دینے کے لئے اُٹھائے جارہے اقدامات اور عملائے جارہے مدوں کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ انہیں کنفونیٹ سکیم کے بارے میں جانکاری بھی دی گئی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری ذوالفقار علی نے صارفین کے معاملات حل کرنے کے لئے موثر لائحہ عمل اختیار کرنے کےلئے مغربی بنگال حکومت کی سراہنا کی۔ انہوں نے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کے نصاب میں کنزیومر افیئرس مضامین شروع کرنے کے لئے بھی مغربی بنگال حکومت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے سکولی بچوں اور عام لوگوں میں حقوق صارفین کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت بھی امور صارفین کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صارفین کو با اختیار بنانے کی وعدہ بند ہے اور اپنے اپنے حقوق کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے بیداری بھی پیدا کی جارہی ہے۔