عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر پولیس اپنے سوک ایکشن پروگرام کے تحت 2 اکتوبر 2023 کو سرینگر میں’رن فار پیس‘ کشمیر میراتھن 2023 کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔اے پی ایچ کیو میں جمعہ کو ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت اے ڈی جی پی آرمڈ جے اینڈ کے جاوید مجتبیٰ گیلانی نے کشمیر میراتھن تقریب کے ہموار انعقاد کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ یہ تقریب دلباغ سنگھ ڈی جی پی جموں و کشمیر کی سرپرستی میں منعقد کی جارہی ہے جبکہ ایس جے ایم گیلانی جموں و کشمیر آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور شاہد معراج ڈی آئی جی آرمڈ کشمیر رینج آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے۔ اجلاس کے دوران تقریب کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام ضروری انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تقریب کے تمام متعلقہ پہلوؤں پر غور کیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ایونٹ کی 13 کیٹیگریز میں جموں و کشمیر بھر سے تقریباً 3000 کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔