عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اتوار کو کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ ترقی چاہتے ہیں اور انہوں نے سماج سے مطالبہ کیا کہ وہ ” شر پسند عناصر” کو جگہ نہ دیں جو امن کو خراب کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔رجیجو نے کہا”میں نے دیکھا ہے کہجموں و کشمیر کے لوگوں کی سوچ انتہائی مثبت ہیں، وہ ترقی کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے راستہ دکھایا ہے،” ۔وہ یہاں کشمیر یونیورسٹی کے میگا ایلومنائی میٹ 2025 سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر نے کہا کہ ” شر پسند عناصر”وقتاً فوقتاً جموں و کشمیر میں امن کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کرتے ہیں۔رجیجو نے کہا کہ وہ پختہ یقین رکھتے ہیں کہ کشمیر یونیورسٹی کے تمام سابق طلبا میں جموں و کشمیر کے مستقبل کے لیے صحیح بیانیہ ترتیب دینے کی طاقت ہے۔”انہوں نے کہاکہ یہ یونیورسٹی اس سے کہیں زیادہ کر سکتی ہے جو اس نے اب تک کیا ہے۔ وزیر نے لوگوں سے کہا کہ وہ منفی عناصر کو کوئی جگہ نہ دیں “جو ہمارے ملک سے باہر سے آتے ہیں”۔