امن اور جذبہ ایثار امام حُسین ؑ کی شہادت کا بنیادی پیغام

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//انفارمیشن ٹیکنالوجی اور کھیل کود کے وزیر مولوی عمران رضا انصاری نے کہا ہے کہ حضرت امام حُسین ؑ کی شہادت کا انسانیت کے لئے بڑا پیغام یہ ہے کہ انسان جذبہ ایثار جیسی اقدار کا پیرو کار بننے کے ساتھ ساتھ وہ عالم انسانیت کے لئے ایک پُر امن اور پُر سکون ماحول قائم کرنے کے لئے کام کرے۔ وزیر موصوف جموں وکشمیر شیعہ ایسوسی ایشن کی طرف سے خوشپور ایچ ایم ٹی میں امام حُسین ؑکو خراجِ عقیدت ادا کرنے کی غرض سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ امام حُسینؑ کی شہادت نے عالم انسانیت کی تاریخ میں ایک غیر معمولی انقلاب لایا جو ہمیں حق و صداقت کے راستے پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے۔اس سے قبل تقریب کا آغاز قران خوانی سے ہوا جس کے بعد نوحہ خوانی کی گئی۔بعد میں علاقہ میں ایک جلوس بھی برآمد ہوا جس میں کافی تعداد میں مرد، خواتین اور بچوں نے شرکت کر کے شہدا کربلا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *