Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

امن اور انتخابات کے نام جمہوریت کی بیخ کنی:ملک

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 27, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
  سرینگر//ہزاروں جوانوں خاص طور پر طلباء اور مزاحمتی قائدین و اراکین کو جمہوریت اور امن کے نام پر گرفتار کرناجموں وکشمیر میں جاری جمہوریت کے چہرے کو عیاں و بیان کرنے کیلئے کافی ہے۔والدین اور بھایئوں کو سیاسی میدان میں کام کرنے والے بیٹے اور بھائی کے بدلے میں گرفتار کرلینا کشمیر میں پولیس جبر اور منافقت کا واضح ثبوت ہیں۔ ان باتوں کا اظہار لبریشن فرنٹ کے محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک نے سرینگر سینٹرل جیل سے بھیجے گئے اپنے ایک پیغام میں کشمیر بھر میں خاص طور پر جنوبی کشمیر میں ہزارون معصوم جوانوں اور طلاب کو گرفتار کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کیا ہے۔ ہزاروں لوگوں کو جیلوں اور پولیس تھانوں میں ڈالنے کے عمل کو جمہوریت کی بیخ کنی سے تعبیر کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ ہزاروں جوانوں ،بزرگوں، بچوں اور مزاحمت کاروں کو جیلوں اور پولیس تھانوں میں قید کیا گیا ہے، ہزاروں پولیس جبر کی وجہ سے روپوش ہونے پر مجبور ہیں جبکہ کئی ایک کے والدین یا عزیز و اقارب کوجمہوریت اور الیکشن کے نام پولیس نے زندان کی زینت بنادیا ہے۔یاسین ملک نے کہا کہ انسان یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ بھارت اور اسکے گماشتے کشمیر کے اندر کس قسم کی جمہوریت کے دعویدار ہیں جبکہ یہ لوگ کسی مخالف آواز کو اٹھنے سے قبل ہی دبانے اور آوازِ خلق کو پولیس، فوج اور فورسزکی طاقت، گرفتاریوں، جبر، خوف و حراس اور دوسرے مظالم سے دبانے میں ہی یقین رکھتے ہیں۔پلوامہ، اسلام آباد، کولگام ور سرینگر وغیرہ میں حالیہ گرفتاریوں کے چکر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ کئی مقامات خاص طور پر شہر خاص کے نوہٹہ وغیرہ میں کئی سیاسی اراکین کے والدین اور رشتہ داروں کو پولیس نے ادلے بدلے کی کاروائی کے تحت گرفتار کرکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ ہی عرصہ قبل جب یہاں کے پولیس چیف ڈاکٹر وید اپنا عہدہ سنبھال رہے تھے انہوں نے بڑے دعوے کئے تھے کہ پرامن سیاسی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی کھلی اجازت دی جائے گی ۔پھر یہی صاحب تھے جو ہمیں سیاسی و عسکری جنگ میں ایک دوسرے کے خاندانوں کو نہ چھیڑنے کا درس بھی دیتے نظر آئے۔ آج پرامن سیاسی اراکین کے ساتھ ان کا یہ رویہ ہے کہ کئی مقامات پر سیاسی اراکین کے والدین اور رشتہ داروں کو الیکشن اور جمہوریت کی آڑ میں پابند سلاسل کیا جارہا ہے، انہیں ہراساں اور خوف زدہ کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پولیس چیف گرفتار والدین و اقارب کی خطا بتاسکتے ہیں اور اایک کے بدلے دوسرے کو گرفتار کرتے وقت ان کے مواعظ کہاں گئے ہیں اور کیا ان کا یہ عمل پولیس کی اخلاقی پستی کا  برملا ثبوت نہیں ہے ؟یاسین ملک نے کہا کہ آج ہی سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے جے کے ایل ایف لیڈر محمد یاسین بٹ جو نگین میں ایک تعزیتی تقریب میں موجود تھے کو اغوا کرکے گرفتار کرنے کی کوشش کی اور پولیس کے اس عمل کو ریاستی ظلم و ستم کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جاسکتا۔ یاسین ملک نے اپنے تعزیتی پیغام میں اہلیہ غلام محی الدین مرزا ، جو معروف تاجر احسان مرزاکی والدہ جاجدہ تھیِ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا ظہار کیا ہے۔ فرنٹ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد نگین پہنچا اور وہاں مرزا خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حج 2026 کا عمل شروع ۔31جولائی تک درخواستوں کی تاریخ مقرر
صفحہ اول
بزرگ قیدیوں کیلئے خصوصی سہولیات وزارت داخلہ کی ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایات
صفحہ اول
کناروں پر بڑے پیمانے پر تجاوزات جہلم ،ندی نالوں اور فلڈ چینلوں کا دم گھٹنے لگا
کشمیر
چولگام کولگام میں نیشنل کانفرنس کا کنونشن خصوصی درجہ کیلئے آخری دم تک لڑینگے
کشمیر

Related

کشمیر

امرناتھ یاتر اجاری ۔7500یاتریوںپر مشتمل 7واںجتھا

July 8, 2025
کشمیر

مشتبہ حرکات پر کڑی نظر رکھی جائے پولیس سربراہ کا بالہ تل دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

July 8, 2025
کشمیر

بڈگام میں ریل کی زد میں آکر شہری لقمہ اجل بارہمولہ میں غرقآب ہوئے نوجوان کی لاش برآمد،گنڈ حادثے میں ایک زخمی

July 8, 2025
کشمیر

اونتی پورہ اوراوڑی میں2منشیات فروش گرفتار

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?