سرینگر// تعمیراتی کاموں میں غیر قانونی اور غیر ضروری طور پر رخنہ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے املاک کی خریدوفروخت سے جڑے ہوئے افراد نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے نام ایک مکتوب روانہ کیا۔کشمیر عظمیٰ کے دفتر پر آئے ایک وفد نے بتایا کہ وادی کے کئی علاقوں میں انہیں غیر ضروری طورتنگ کیا جا رہا ہے۔ وفد میں شامل تاج ہاﺅسنگ کواپریٹیو لمیٹڈ کے چیئرمین نذیر احمد نے بتایا کہ بنکوں سے قرضے حاصل کر کے خود اپنے پاﺅںپر کھڑے ہونے کیلئے خود گار روزگار کے تحت انہوں نے کاروبار شروع کیا ہے تاہم شکایات کر کے اُن کے کام میں رخنہ ڈالا جاتا ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کے نام روانہ کئے گئے ایک مکتوب میں کہا کہ اگر کوئی فرد شکایت کرتا ہے تو متعلقہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ان لوگوں کی شناخت بھی حاصل کریں کیونکہ بعداذاں شکایت کنندہ کا کہیں پتہ نہیں چلتا اور بیجا انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے علاوہ اس کاروبار سے جڑے ہوئے لوگوں کا وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔