سرینگر//فوج نے منگل کے روز کہا کہ جنوبی ضلع شوپیان کے امشی پورہ میں جو تصادم فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین ہوا اُس کی اعلیٰ سطحی کورٹ آف انکوئری جاری ہے۔
ایک بیان میں فوج نے کہا کہ جیسے کہ11اگست کو بھی کہا گیا کہ امشی پورہ تصادم کی اعلیٰ سطحی کورٹ آف انکوئری کی جارہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہدین کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں اور ان پر قریبی نظر رکھی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ شہری گواہوں کو بھی کورٹ آف انکوئری کے سامنے اپنے بیان دینے کیلئے کہا جارہا ہے۔راجوری سے پولیس کے ذریعے ڈی این اے نمونے حاصل کئے گئے ہیںاور ان نمونوں کو 18جولائی کے روز مارے گئے ”جنگجوﺅں“ کے ساتھ ملانے کیلئے بھیجا جارہا ہے۔
فوج نے بیان میں کہا کہ وہ جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران اخلاقی اصولوں کی پاسداری کی پابند ہے۔