مکہ مکرمہ// حج کوٹا بڑھنے سے اس سال تقریبا 25لاکھ زائرین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اور اس سلسلے میں سعودی حکومت نے نہ صرف ان کے رہائش اور ٹرانسپورٹ کے بہترین انتظامات کئے ہیں بلکہ ان کے طبی امداد ہر جگہ پر فراہم کی جا ئیں گی ۔ اس سال ایک لاکھ 75ہزار ہندستانی حج کمیٹی کے ذریعہ یہ فریضہ انجام دینے کے لئے جا ئیں گے ۔ جب کہ ٹور آپریٹرس کے ذریعہ 35ہزار زائرین حج ادا کررہے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ حاجیو ںکو بروقت امداد پہنچانے کے لئے 25اسپتال مقررکئے گئے ہیں ان میں سے چار عرفا اور چار منی میں ہوگیں جب کہ مکہ مکرمہ میں سات اور مدینہ منورہ میں 9اسپتال ہوں گے۔ اس کے علاوہ کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی میں بھی جاجیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا ئے گی ۔ ان اسپتالوں میں پانچ ہزار بستر ہوں گے اور ا سکے علاوہ پانچ سو انتہائی نگہداشت یونٹ بھی چالو کئے جا ئیں گے۔ وزارت نے مزید کہا کہ تمام ہر راستے پر 155چھوٹے چھوٹے طبی مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں چونکہ اس سال بھی حج گرمی میں کے سیزن میں پڑ ا ہے اس لئے جمعرات ،عرفا ت اور منی میں جگہ جگہ پر پانی چھڑکنے کی مشینیں لگائی گئیں ہیں۔ ذائرین کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے آپ کو گرمی سے بچائیں کیونکہ انہیں لوہ لگنے کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے گردوں کے مریضوں اور قلب مرض کے حاجیوں کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ 100سے زیادہ ایمبولینس اس کام کے لئے رکھے گئے ہیں۔ اس کام کو انجام دینے کے لئے 29ہزار سے زیادہ ڈاکٹر اور نرسیں دوسرے اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔ حاجیوں کو جدہ یا مدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں پر برڈ فلوکی دوائی بھی دی جا رہی ہے۔