جموں// گورنر این این ووہرا جو امر ناتھ جی شرائین بورڈ کے چئیر مین بھی ہیں ، نے 28 جون سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ اس میٹنگ میں گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور شرائین بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افیسر امنگ نرولہ ، بورڈ کے ایڈیشنل سی ای او بوپندر کمار کے علاوہ کئی دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔ اس موقعہ پر گورنر کو ایڈوانسڈ یاترا رجسٹریشن کے بارے میں جانکاری دی گئی کہ رجسٹریشن کا عمل یکم مارچ 2018 کو ملک بھر میں 440 بنک شاخوں میں شروع کیا گیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ اب تک لگ بھگ 60 ہزار یاتریوں نے رجسٹریشن کی ہے جن میں سے اکثر کا تعلق مہاراشٹرا ، پنجاب ، اتر پردیش ، مدھیہ پردیش ، اترا کھنڈ اور گجرات سے ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ مجوزہ یاتریوں کو لازمی صحت سرٹیفکیٹ آسانی سے دلانے کیلئے ان ڈاکٹروں اور اداروں کی فہرست شرائین بورڈ کی ویب سائیٹ www.shriamarnathjishrine.com پر اپ لوڈ کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ شرائین بورڈ کے دفتر میں یاتریوں کی سہولت کیلئے ہیلپ ڈیسک بھی قایم کیا گیا ہے ۔ اس ہیلپ ڈیسک کے نمبرات 0191-2555662,2503399 ہیں ۔ گورنر کو یاترا کے حوالے سے پہلگام اور بال ٹل کے راستوں سے کئے جا رہے انتظامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی ان میں بجلی ، پانی اور طبی سہولیات شامل ہیں ۔ گورنر کو بتایا گیا کہ چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے حال ہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی اور یاترا 2018 کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کیلئے عملائے جا رہے کچھ اہم پروجیکٹوں کا جائیزہ لیا ۔ گورنر نے دونوں ٹریکوں پر سے بروقت برف ہٹانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سی ای او سے کہا کہ وہ اس کام پر کڑی نظر گذر رکھیں ۔ گورنر کو جانکاری دی گئی کہ شرائین بورڈ اننت ناگ اور ضلع گاندر بل کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ دیگر محکموں کے اشتراک سے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ گورنر متعلقین پر زور دیا کہ وہ یاترا کے دوران پیدا ہونے والے کوڑا کرکٹ کو سائینسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کیلئے انتظامات کریں ۔