سرینگر// ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ایس پی وید نے امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں پولیس اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورس کے افسران کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ ڈی جی پی نے اپنے خطا ب کے دوران آفیسران کو ہدایات دیں کہ لکھن پورہ سے غار تک امرناتھ یاتر ڈیوٹی کا از خود معائنہ کریں اور جوانوں کو ہدایات دیں تاکہ امر ناتھ یاتر ا احسن طریقے سے سر انجام دی جائے۔ڈی جی پی نے بتایا کہ امرناتھ یاترا کے بیس کیمپوں بھگوت نگر ، بال تل اور ننون میں سیکورٹی کے معقول انتظامات کرنے کے ساتھ آر ۔ او پیز کو مذید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن جگہوں پر امن و قانون اور جنگجو یانہ سرگرمیوں کا مسلہ درپیش ہے اُ ن کو دور کریں ناکہ چیکنگ اور سیکورٹی کے خاطرخواہ انتطامات کریں تاکہ امن و قانون کی صورت حال خاص کر بیس کیمپوں میں پیش نہیں آنی چاہئے۔ڈاکٹر وید نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کمپوننٹس اور کیو آرٹیز ٹیموں کو تمام منتخب جگہوں پر تعینات کیا جائے تاکہ امن و قانون اور جنگجو وَ ں سرگرمیوں پر قابوپایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ یاتریوں کیلئے زیر استعمال سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت لکھن پور سے بال تل اور چندنواڈی تک کوئی دشواری پیش نہیں آنی چاہے اور آوارہ گاڑیوں کو کانواے میں شامل نہ ہونا دیا جائے جس سے حادثات کا زیادہ خطر رہتا ہے ۔ انہوںے مزید ہدایات دیں کہ پہلگام اور بال تل میں یاتریوں کی مدد کیلئے بچاو ٹیمیں رکھی جائیں تاکہ ضرورت پڑنے پر پھنسے یا زخمی یاتریوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جائے۔