ڈیرہ اسماعیل خان//پاکستان کے جنوبی وزیرستان سے لگے افغانستان کے پاکتکا صوبے میں امریکہ کے ڈرون حملے میں ممنوعہ دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو 'کمانڈر' مارے گئے ۔ پاکستان کے روزنامے ڈان کی ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہفتہ کو پاک افغان سرحد کے قریب نارر علاقے میں طالبان کے مقامی کمانڈر ہارون شیخ الوزیر اور عظمت اللہ محسود کی گاڑی کو ایک بغیر پائلٹ طیارے (ڈرون) نے نشانہ بنایا جس کی زد میں آنے سے دونوں کی موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ حملہ جمعہ کو شام چار بجے کیا گیا تھا۔ دونوں کو سرحد کے قریب لیمن علاقے میں سپردِخاک کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جنازہ میں بڑی تعداد میں جنوبی وزیرستان سے بے گھر ھوے کر لیمن علاقے میں آباد قبائلیوں نے حصہ لیا۔یواین آئی